دعوت کے ادوار و مراحلہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیغمبرانہ زندگی کو دو حصوں میں تقسیم کر سکتے ہیں جو ایک دوسرے سے مکمل طور پر نمایاں اور ممتاز تھے ۔ وہ دونوں حصے ہیں : 1۔مکی زندگی _____تقریباً تیرہ سال 2۔مدنی زندگی _____ دس سال پھر ان میں سے ہر حصہ کئی مرحلوں پر مشتمل ہے اور یہ مرحلے بھی اپنی خصوصیات کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف اور ممتاز ہیں ۔ اس اندازہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیغمبرانہ زندگی کے دونوں حصوں میں پیش آنے والے مختلف حالات کا گہرائی سے جائزہ لینےکے بعد ہو سکتا ہے ۔مکی زندگی تین مرحلوں پر مشتمل تھی1۔پس پردہ عوت کا مرحلہ ... تین برس ... .2۔اہل مکہ میں کھلم کھلا دعوت و تبلیغ کا مرحلہ ... چوتھے سال نبوت کے آغاز سے دسویں سال کے اواخر تک ٭3۔مکہ کے باہر اسلام کی دعوت کی مقبولیت اور پھیلاؤ کامرحلہ ... دسویں سال نبوت کے اواخر سے ہجرت مدینہ تک ٭مدنی زندگی کے مراحل کی تفصیل اپنی جگہ آر ہی ہے ۔