عرض ناشر (طبع اول)
الحمد للّٰه الذى هدنا لهذا وما كنّا لنهتدى لولآ ان هدنا اللّٰه اللهم صلى على محمد النبىّ الامّىّ وازواجه امهات المؤمنين وذريته واهل بيته كما صليت على ابراهيم انك حميد مجيد.
مكتبة السلفيہکی پہلی کتاب پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری دعائیں سنہ1953م میں طبع ہوئی تھی۔اس کتاب کے مرتب والد گرامی حضرت مولانا محمد عطا اللہ حنیف حفظہ اللہ تعالی کو اس کتاب کی ترتیب و طباعت میں حسن نیت کا صلہ اللہ عزوجل نے یہ دیا کہ اس کے بعدالمكتبة السلفيهنے ایسی ایسی گرانقدرکتب اتنے عمدہ معیار پر شائع کیں کہ پاکستان کے اکثر مذہبی و دینی کتب کے ناشرین نے اس کومشعل راہ بنایا۔
المكتبة السلفيه کا آغاز حضرت والد گرامی مدظلہ العالی نے ’’پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری دعائیں‘‘ کی ترتیب و اشاعت سے کرتو دیا تھا لیکن المكتبة السلفيه‘‘کو ایک بامقصد اور باضابطہ ادارہ تشکیل دیتے وقت انہوں نے اپنے تلمیز رشید(اور میرے استاذ محترم)مولانا حافظ عبد الرحمن گرہڑوی کو رفاقت و شراکت کے لیے منتخب کر لیا۔
استاذ و شاگرد کی اسی رفاقت و شراکت ہی میں دراصل المكتبة السلفيهکا نام متعارف، بلکہ روشن ہوا۔ بارک اللّٰه سعیھم۔
’’پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری دعائیں‘‘ کے بعد المكتبة السلفيهنے اس دور کے حسن کتابت و طباعت اور تصحیح اغلاطہ کا اعلی معیار قائم کرتے ہوئے الغوز الکبیر عربی(ٹائپ)اور حیات ولی(اردو)جیسی کتابوں کی اشاعت سے کام کا آغاز کیا۔
اس کے بعد المكتبة السلفيه کو عالم اسلام میں متعارف کرانے والی کتاب ’’التعليقات الّلفيهّ على سنن النسائى‘‘کو عمدہ ترین معیار پر شائع کرکے پاکستان میں جدید حواشی کے ساتھ متون حدیث کی اشاعت کا آغاز اور ’’مرعاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح‘‘ کی جلد اول شائع کر کے شروع حدیث کی طباعت میں
|