Maktaba Wahhabi

66 - 107
بات سے غیرت آتی ہے کہ اس کا بندہ یا بندی بدکاری کرے اگر تم وہ باتیں جان لوجو میں جانتا ہوں تو تم کم ہنسا کرو اور زیادہ رویا کرو۔‘‘ قیامت کی علامات میں سے ایک علامت یہ بھی ہے کہ زنا عام ہو جائے گا۔مسند احمد میں عبد اللہ بن مسعود سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ما ظهر فی قوم الزنا أو الربا إلا أحلوا بأنفسهم العذاب)) ’’جس قوم میں زنا یا سود عام ہو جائے اس میں عذاب آ جاتے ہیں۔‘‘ اس وقت دنیا میں مختلف بیماریوں مثلاً ایڈز، کینسر اور دیگر نت نئی بیماریوں کی کثرت، قدرتی آفات اور گھریلو پریشانیاں دراصل عذاب ہی کی مختلف صورتیں ہیں۔ کرنے کے کام آغاز سے ہی اولاد کی صحیح تعلیم وتربیت کا انتظام کیاجائے۔بچوں کے حلقہ احباب پر نظر رکھی جائے جہاں خرابی محسوس ہو حکمت بھرے طریقے سے اس کی اصلاح کی جائے۔زندگی سے متعلق کسی بھی شعبے کو غیر اہم نہ سمجھا جائے۔مثلا لباس کو دیکھ لیں مجال ہے بازار میں پورے بازو اور پوری ٹانگوں والا لباس مل جائے۔بچیوں کے ریڈی میڈ کپڑے عموما اسی نوعیت کے ہوتے ہیں۔بازؤں اور کندھوں پر محض دو تنیاں رہ گئی ہیں۔ہم اسے معمولی سمجھ کر یا یہ کہہ کر نظر انداز کر دیتے ہیں ابھی تو یہ چھوٹی بچی ہے یہ سوچ اور فکر تربیت اور اخلاق میں بگاڑ کا ذریعہ بنتی ہے۔ زنا سے بچاؤ کی تدابیر 1۔ بدکار اللہ تعالیٰ سے اپنے اس برےعمل کی معافی مانگیں۔ 2۔وقت پر شادی کی جائے۔اگر کوئی مسئلہ یا رکاوٹ ہو تو عفت کی زندگی گزاری جائے اور اس کے لئے سب سے بڑا معاون روزہ ہے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ نِكَاحًا حَتّٰى يُغْنِيَهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ﴾ (النور: 33)
Flag Counter