Maktaba Wahhabi

35 - 107
پھر فرمایا: کفران العشیر: تقصیر المرأة فی حق الزوج [1] ’’ کفران العشیر: عورت کا اپنے شوہر کے حق کی ادائیگی میں کمی کرنا ہے۔‘‘ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: "والعشیر المعاشر کالزوج وغیره" [2] ’’عشیر ساتھ رہنے والے کو کہتے ہیں جیسے شوہر وغیرہ۔‘‘ علامہ مبار کپوری رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: "کفران العشیر: جحد نعمته ۔یعنی الزوج۔وانکارها أو سترها بترك شکرها واستعمال الکفران فی النعمة والکفر فی الدین" [3] ’’کفران العشیر کا مطلب ہے: شوہر کی نعمتوں کو چھپانا، اس کا انکار کرنا اور اس کا شکریہ ادا نہ کرنا۔کفر کا لفظ نعمت اور دین کے بارے میں بولا گیا ہے۔‘‘ سنن ابن ماجہ کی شرح میں ہے: ’’کفران العشیر کا معنی ہے کہ انہوں نے اپنی کم علمی اور کمزور عقل کی بنیاد پر احسان کا انکار کر دیا۔‘‘ [4] کرمانی فرماتے ہیں: ’’یعنی شوہر کی نعمت کا انکار کرتی ہیں اور اس کی طرف سے ملنے والی نعمتوں کو کم سمجھتی ہیں۔‘‘ المناوی فرماتے ہیں:
Flag Counter