Maktaba Wahhabi

98 - 257
مقتدی کے لیے بھی مشروع ہے؟ جواب: جلسہ استراحت امام،مقتدی اور منفرد سب کے لیے مستحب ہے،اوریہ دونوں سجدوں کے بعد ایک ہلکا سا جلسہ ہے جس کی مقدار وہی ہے جو دونوں سجدوں کے درمیان کے جلسہ کی ہے،اس میں کوئی ذکر ودعا مشروع نہیں،اگرکسی نے نہیں بھی کیا تو کوئی حرج نہیں،جلسہ استراحت کے سلسلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعدد احادیث وارد ہیں جو مالک بن حویرث،ابوحمید ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورصحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کی ایک جماعت سے مروی ہیں،واللہ ولی التوفیق۔ سوال نمبر27: ہوائی جہاز میں نماز ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟اور کیا جہاز میں اول وقت پر نماز پڑھنا افضل ہے یا ہوائی اڈہ پر پہنچنے کا انتظار کرنا،اگر نماز کے آخر وقت میں جہاز کے پہنچنے کی امید ہو؟ جواب: ہوائی جہاز کے سفر میں جب نماز کا وقت ہوجائے تو حسب استطاعت نمازادا کرلینا واجب ہے،اگر جہاز میں کوئی ایسی جگہ میسر ہے جہاں قیام اور رکوع وسجود کے ساتھ نماز ادا کی جاسکتی ہے تو ٹھیک،ورنہ بیٹھ کر اشاروں سے رکوع وسجود کرتے ہوئے نماز پڑھی جائے گی،جیساکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: "فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ"(التغابن:16) "اپنی طاقت کے مطابق اللہ سے ڈرتے رہو"
Flag Counter