Maktaba Wahhabi

240 - 257
سوال نمبر12: نیت اور تلبیہ سے قبل احرام کے کپڑوں پر خوشبو لگانا کیسا ہے؟ جواب: احرام کے کپڑوں پر خوشبو نہیں لگانا چاہیے سنت یہ ہے کہ آدمی اپنے بدن میں خوشبو لگائے سر،داڑھی اور دونوں بغلوں میں لگائے۔احرام کی نیت کرتے وقت احرام کے کپڑوں میں خوشبو نہ لگائے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے۔کہ کوئی ایسا کپڑا نہ پہنو جس میں زعفران یا دوسری خوشبو لگی ہو۔اس لیے اگر کسی نے اپنے احرام کے کپڑوں میں خوشبو لگالی تو اسے چاہیے کہ اسے دھو ڈالے یا دوسرے کپڑے پہن لے۔ سوال نمبر13: اگر کوئی شخص آٹھویں تاریخ سے پہلے ہی منیٰ میں موجود ہو تو کیا وہ مکہ مکرمہ آکر احرام کی نیت کرے گا یا منیٰ سے ہی نیت کرے گا؟ جواب: جو شخص آٹھویں تاریخ کو منیٰ میں موجود ہو گا وہ وہیں سے احرام باندھے گا اور تلبیہ کہنا شروع کر دے گا مکہ مکرمہ آنے کی ضرورت نہیں۔
Flag Counter