سوال نمبر1: حج کی تین اقسام کون کون سے ہیں اور ہر ایک کی ادائیگی کا طریقہ کیا ہے ؟نیز ان تین اقسام میں سب سے افضل حج کون سا ہے؟ جواب: اہل علم نے حج کی تین قسمیں بتائی ہیں،اور ان میں سے ہر قسم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کی احادیث سے ثابت ہے۔ پہلی قسم:صرف عمرہ کا احرام باندھنا۔اس کی صورت یہ ہے کہ عمرہ کرنے والالبيك اللّٰهم عمرۃ۔یا لبيك عمرۃ یا" اللّٰهم إنى أوجبت عمرة " کہے۔اس کا مشروع طریقہ یہ ہے کہ اگر عمرہ کرنے والا مرد ہے تو اپنے سلے ہوئے کپڑے اتاردے۔،ناف کے نیچے کے بال صاف کرے،بغل کے بال صاف کرے،ناخن تراشے اور مونچھوں کے بال کاٹے،اس کے بعد نہائے،اس لیے کہ نہانا شرعی طور پر مطلوب ہے،خوشبو لگائے،اور پھر احرام کے کپڑے پہنے۔یہی افضل طریقہ ہے۔ عورت کے لیے احرام کا کوئی خاص کپڑا نہیں،کوئی بھی کپڑا پہن کر احرام کی نیت کر سکتی ہے،لیکن افضل یہی ہے کہ اس کے کپڑے جاذب نظر خوبصورت اور ایسے نہ ہوں جن سے دیکھنے والے فتنہ میں مبتلا ہوں۔ اگر محرم " اللّٰهم لبيك عمرۃ"کے بعد یہ کہنا چاہے کہ اگر(راستہ میں)کوئی مانع پیش آگیا تو میرا احرام وہیں کھل جائے گا۔یا یہ کہے کہ یا اللہ میری طرف سے اس عمرہ کو قبول کر۔یا یہ کہے یا اللہ اسے اچھی طرح ادا کرنے میں میری مدد کر۔تو کوئی حرج |