اس حدیث کو امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح میں جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طریق سے روایت کیا ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بھی: "ہمارے اور ان(کافروں)کے درمیان جو معاہدہ ہے وہ نمازہے،توجس نے نماز چھوڑدی اس نے کفر کیا"۔ اس حدیث کو امام احمد نیز ائمہ اربعہ(ابوداود،نسائی،ترمذی اور ابن ماجہ)نے بریدہ بن حصین اسلمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے طریق سے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اس بارے میں امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے نماز کے احکام اور نماز چھوڑنے کے احکام پرمشتمل ایک مستقل رسالہ میں سیر حاصل گفتگو کی ہے،یہ رسالہ بڑا مفید اور قابل مطالعہ ہے،اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔ |