Maktaba Wahhabi

184 - 257
أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ"(سورۃ البقرۃ:185) "رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا،جو لوگوں کو راہ بتلاتا ہے اور اس میں ہدایت کی اور حق کو ناحق سے پہچاننے کی کھلی کھلی نشانیاں ہیں،پس تم میں سے وہ جو شخص یہ مہینہ پائے وہ اس کے روزے رکھے اور جو بیمار ہو یا سفر میں ہو وہ دوسرے دنوں میں اس کی گنتی پوری کرے۔" اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔اس بات کی شہادت دینا کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود بر حق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرنا،اورزکاۃ دینا،اور رمضان کے روزے رکھنا،اور بیت اللہ کا حج کرنا؟(متفق علیہ) نیز جبرئیل علیہ السلام نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام کے بارے میں سوال کیا تو آپ نے فرمایا: "اسلام یہ ہے کہ تم اس بات کی شہادت دو کہ اللہ کے سواکوئی معبودبرحق نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز قائم کرو،زکاۃ دو،رمضان کے روزے رکھو،اور استطاعت ہو تو بیت اللہ کا حج کرو۔" اس حدیث کو امام مسلم نے اپنی صحیح میں عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے طریق سے روایت کیا ہے اور اسی معنی کی ایک اور حدیث بخاری و مسلم ہی میں ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے طریق سے بھی مروی ہے۔ نیز صحیح،بخاری و مسلم میں ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہ حدیث بھی مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
Flag Counter