Maktaba Wahhabi

128 - 257
مقام بنادے جو لوگوں کی نماز مکمل کرائے؟ یا سب کی نماز باطل ہو جائے گی اور وہ از سر نو کسی کو نماز پڑھانے کا حکم دے؟ جواب: ایسی صورت میں امام کے لیے مشروع یہ ہے کہ وہ کسی کو اپنا قائم مقام بنادے جو لوگوں کی نماز مکمل کرائے جیسا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کیا جب نماز کی حالت میں انہیں نیزہ مارا گیا تو انھوں نے عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اپنا قائم مقام بنادیا اور انھوں نے لوگوں کی نماز مکمل کرائی اگر امام کسی کوآگے نہ بڑھاسکے تو لوگوں میں سے کسی کو خودآگے بڑھ کر باقی نماز پڑھا دینی چاہیے اور اگر لوگوں نے نئے سرے سے نماز پڑھ لی تب بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ اس مسئلہ میں اہل علم کا اختلاف ہے لیکن راجح یہی ہے کہ امام کسی کو آگے بڑھا دے جیسا کہ ابھی ہم نے عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فعل ذکر کیا ہے واللہ ولی التوفیق۔ سوال نمبر51: کیا امام کے ساتھ صرف سلام پا لینے سے جماعت کی فضیلت حاصل ہو جائے گی یا اس کے لیے کم ازکم ایک رکعت کا پانا ضروری ہے؟ اور اگر چند لوگ مسجد میں اس وقت پہنچیں جب امام آخری تشہد میں ہو تو کیا ان کے لیے امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہو جانا افضل ہے یا امام کے سلام کا انتظار کر کے الگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا؟ جواب: جماعت کی فضیلت حاصل کرنے کے لیے ایک رکعت کا پا نا ضروری ہے کیونکہ نبی
Flag Counter