دائیں اور بائیں دونوں جانب سے صف کا اس طرح برابر ہونا ضروری ہے کہ اس کے لیے یہ کہا جائے کہ صفیں برابر کر لو۔جیسا کہ بہت سے آئمہ کرتے ہیں؟ جواب: صف کی ابتدا امام کے قریب بیچ سے کی جائے گی۔اور صف کا دایاں جانب اس کے بائیں جانب سے افضل ہے اگر صف کے دائیں جانب لوگ زیادہ ہیں تو کوئی حرج نہیں۔دونوں جانب میں توازن قائم کرنا خلاف سنت ہے۔البتہ صف بناتے وقت یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ جب پہلی صف مکمل ہو جائے تب دوسری صف اور جب دوسری صف مکمل ہو جائے تب تیسری صف بنائی جائے۔کیونکہ اگلی صف کے مکمل ہونے سے پہلے دوسری صف کا بنانا درست نہیں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی حکم ہے۔ سوال نمبر41: متنفل(نفل)پڑھنے والے)کے پیچھے مفترض(فرض پڑھنے والے)کی نماز کا کیا حکم ہے؟ جواب: متنفل کے پیچھے مفترض کی نماز درست ہے اس میں کوئی حرج نہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے صلاوۃ خوف کی بعض صورتوں میں ایک گروہ کو دو رکعت نماز پڑھا کر سلام پھیرا پھر دوسرے گروہ کو دورکعت نماز پڑھائی اور سلام پھیرا پہلی دو رکعت آپ کے لیے فرض اور دوسری دو رکعت نفل تھی اور دونوں |