Maktaba Wahhabi

59 - 61
کی سنت کو بدعت میں بدل جانے سے بچایا اور میری خوشنودی کی خاطر اپنی زندگی بن بیاہے ختم کردی، مگر غیر شرعی رسوم کے ساتھ شادیاں کرنے سے خود کو روک کر رکھا ۔آج جنت کے بالاخانوں میں تم کو رکھوں گا اور تمہارے پسندیدہ جنت کے نوجوانوں سے تمہار بیاہ کروں گا۔اے میرے فرشتو !پکڑو ان جہیز خوروں اور جوڑے کی رقم کھانے والے زرپرستوں کو ،ان کو آج میں ایسی سزادوں گا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: {خُذُوْہُ فَاعْتِلُوْہُ إِلٰی سَوَائِ الْجَحِیْمِ oثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَأْسِہٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِ oذُقْ إِنَّکَ أَنتَ الْعَزِیْزُ الْکَرِیْمُ } (سورۂ دخان:۴۷-۴۹) ’’(حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ۔ پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)۔ (اب) مزا چکھ، تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے۔‘‘ سورہ الصّٰفّٰت میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد پڑھیے: {إِنَّہُمْ أَلْفَوْا آبَائَ ہُمْ ضَآلِّیْنَ oفَہُمْ عَلٰی آثَارِہِمْ یُہْرَعُوْنَ } (سورۂ صّٰفّٰت:۶۹،۷۰) ’’ انہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ ہی پایا۔ سو وہ انہی کے پیچھے دوڑے چلے جاتے ہیں۔ ‘‘ اگر آپ خود کو اس رسم میں ملوث ہونے سے بچاتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے نصرت چاہتے رہیں گے تو اِن شاء اللہ وہ دن جلد ہی آئے گا جس میں کوئی مؤحد مسلمان مشرکین ومبتدعین میں رشتہ نہیں ڈھونڈے گااور اپنے بیٹے کو چند کوڑیوں کے عوض اپنی بہو کے ہاتھ فروخت نہیں کرے گا۔ لڑکی والوں سے اپنے بیٹے کے لئے جہیزجوڑے کی بھیک نہیں مانگے گا۔ بلکہ مہردیکر لڑکی کو لائے گا اور اس سماج پر لڑکی کبھی بوجھ نہیں بنے گی۔
Flag Counter