Maktaba Wahhabi

57 - 61
{وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ} (سورۂ حشر:۱۸) ’’ہر متنفس دیکھ لے کہ اس نے کل (قیامت) کے لیے کیا کچھ آگے بھیجا ہے۔‘‘ ؎ اگر کچھ مرتبہ چاہیے مٹادے اپنی ہستی کو کہ دانہ خاک میں مل کرگل و گلزار ہوتا ہے (اقبالؔ) اللہ کے دین کو قائم کرنے اور سنت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ کرنے کے لیے اس طرح اگر ایک نسل اپنے آپ کو اللہ کی راہ میں قربان کردے گی تو اس کے فوائد اِن شاء اللہ حسبِ ذیل ہوں گے: 1 اگر عورتیں اس طرح احتجاج کرکے اپنے آپ کوایسے لوگوں کے حوالے نہ کریں گی تو معاشرہ میں زرپرست حریص لوگوں کو اپنا اُلّوسیدھا کرنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔ اس طرح وہ سنبھل کر سیدھی راہ پر آجائیں گے۔ 2 آنے والی نسل ان جہیز جوڑے جیسی لعنتوں سے پاک ہوگی اور اپنے پیشرؤوں کو دعائیں دیں گی۔ 3 یہ ایک ثواب جاریہ ہوجائیگا جو قبر میں جانے کے بعد بھی کام آئے گا۔ 4 اللہ تعالیٰ کی قدرت سے یہ بات بھی بعید نہیں کہ وہ آج کی نسل کی قربانیوں کے عوض ان تمام نعمتوں کا انعام جو آنے والوں پر ہوگا۔ اِس نسل کے قدم بھی چوم لے۔ اس رب العلمین کی غیبی نصرت بھی آجائے۔ زرپرستوں اور جہیزخوروں سے معاشرہ کو نجات مل جائے سنت کے مطابق جہیزجوڑے سے پاک بہترین رشتے پیدا ہوجائیں۔ اِن شاء اللّٰہ العریز۔
Flag Counter