Maktaba Wahhabi

38 - 61
’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم ضرور نافرمانیوں سے روکنا اور حق کی تبلیغ کرنا اور اگر تم یہ فریضہ چھوڑدوگے توضرور عذاب الٰہی میں گرفتار ہو جاؤ گے۔ پھرتم دعائیں مانگوگے مگر تمہاری دعائیں کبھی قبول نہیں ہوں گی۔‘‘ اللہ تعالیٰ مومن کی شان میں یوں بیان فرمارہا ہے: {بَقِیَّتُ اللّٰہِ خَیْْرٌ لَّکُمْ إِنْ کُنتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ} (سورۂ ہود: ۸۶) ’’اللہ کا دیا ہوا جو کچھ تمہارے پاس بچا ہوا ہے وہی تمہارے لیے بہتر اور کافی ہے اگر تم سچے مومن ہو۔‘‘ تو دوسروں کے مال پر نظر رکھنے کی ضرورت نہیں۔ مزید فرمان الٰہی ہے: {وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللّٰہُ بِہٖ بَعْضَکُمْ عَلَی بَعْضٍ لِلرِّجَالِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اکْتَسَبُوْا وَلِلنِّسَآئِ نَصِیْبٌ مِّمَّا اکْتَسَبْنَ وَاسْأَلُوا اللّٰہَ مِن فَضْلِہٖ إِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُلِّ شَیْْئٍٍ عَلِیْماً} (سورۃ النساء:۳۲) ’’اور اس چیز کی حرص نہ کیا کرو جس میں اللہ نے تم کو ایک دوسرے پر فضیلت عطا کی ہے۔مردوں کو ان کی کمائی ملے گی۔ عورتوں کو ان کی کمائی ملے گی۔ (اگر مانگنا ہی ہوتو) اللہ سے اس کا فضل وکرم مانگو۔یقیناً اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔‘‘ اپنے سسرال والوں سے مانگ کر بھکاری مت بنو اور اپنی خود داری کو نہ بیچو۔ {وَلَا تَتَّخِذُوْا آیَاتِ اللّٰہِ ہُزُواً} (سورۂ بقرۃ: ۲۳۱) ’’اللہ کے احکامات کا مذاق نہ اڑاؤ۔‘‘ {تِلْکَ حُدُوْدُاللّٰہِ} (سورۃ النساء: ۱۳) ’’یہ اللہ تعالیٰ کی (مقرر کردہ) حدود ہیں۔‘‘
Flag Counter