Maktaba Wahhabi

60 - 76
﴿ فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ (18) ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ ٭سورۃ القیامۃ ۱۸،۱۹﴾ یعنی ’’جب ہم پڑھائیں تو ہمارے پڑھانیکے بعدپڑھو ،پھراسکی تشریح بھی ہمارے ذمہ ہے‘‘ اس لئے وہ لوگ جو قرآن کی تشریح عقل ،فلسفہ اورمنطق کے ذریعہ کرناچاہتے ہیں وہ بلامبالغہ ایک بڑی گمراہی پر ہیں البتہ سورۃ بقرۃ کی ایک آیت ہے جہاں کسی کواس قسم کااشکال ہوسکتاہے اس آیت کے الفاظ یہ ہیں: ﴿ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا وَيَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰه لَكُمُ الْآيَاتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ ٭ سورۃ البقرۃ ۲۱۹﴾ یعنی ’’یہ لو گ جوئے اورشراب کے بارے میں سوال کرتے ہیں ،کہہ دیجئے یہ بڑے گناہ ہیں اوراس میں لوگوں کوکچھ منفعت بھی ہے لیکن ان کاگناہ انکے نفع سے کہیں بڑھکرہے اوروہ لوگ پوچھتے ہیں کہ وہ (اللہ کی راہ میں ) کیاخرچ کریں،کہہ دیجئے کہ وہ سب جوتمہاری ضرورت سے زائد ہے ،اس طرح ہم اپنی آیات کوکھول کربیان کردیتے ہیں تاکہ یہ لوگ غور وفکر کریں‘‘یہاں اس آیت میں اللہ تبارک وتعالیٰ نے شراب اور جوئے کے ممانعت کی حکمت بیان کی ہے اوراسکے بالمقابل صدقہ کاحکم دیاہے تاکہ لوگ ان معاملات میں تھوڑے اورظاہر ی فائدے کونہ دیکھیں بلکہ اسکے گناہ اور نقصان کومدنظر رکھیں جو نفع کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے اوراس کے بعد غور فکر کی دعوت اس لئے دی گئی ہے تاکہ لوگ دین کے باقی احکامات پربھی یہ یقین رکھتے ہوئے عمل کریں کہ ان سب احکامات کی کوئی نہ کوئی وجہ اورحکمت ضرور ہے اگرچہ ہم جانتے نہ ہوں اور اس جانب اشارہ بھی ہے کہ جولوگ ان احکامات پرغور فکرکریں گے ان کواس میں سے بعض احکامات کی حکمت معلوم بھی ہوجائے گی لیکن اصل بات یہ ہے کہ ان احکامات پرعمل کرناسب کے لئے فرض ہے مگر انکی حکمت کو جاننا ہر ایک پر فرض نہیں کیونکہ یہاں لفظ ’’لعلکم ‘‘ استعمال ہوا ہے جس کے معنی ہیں شاید کہ تم ،امیدہے کہ تم یا توقع ہے کہ تم غوروفکرکرو گے لیکن منکرین حدیث کے سرخیل جناب پرویز صاحب نے صرف اسی کوعلم قرار دیتے ہوئے ان تمام علماء کرام کو جاہل اورکتابیں ڈھونے والا گدھا قرار دیاہے جوتمام کتابوں کوبالائے طاق رکھ کر صرف عقل کی مدد سے قرآن کی تشریح نہیں کرتے حالانکہ لفظ ’’علم ‘‘ کے معنی ہی’’ جاننا ‘‘ ہیں اورعلامہ
Flag Counter