| نیزآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيَسْتَنْثِرْ،وَمَنِ اسْتَجْمَرَ فَلْيُوتِرْ"[1] جووضو کرے وہ ناک جھاڑے اور جو پتھر استعمال کرے وہ طاق کرے۔ اور نیند سے بیدار ہواکر ہاتھ دھونا اور ناک جھاڑنا اکثرعلماء کے نزدیک فرض نہیں اس طرح آپ کے بہت سے احکام فرض نہیں ہیں ،جیساکہ آپ نے فرمایا : "إِذَا قَالَ الْإِمَامُ: سَمِعَ اللّٰه لِمَنْ حَمِدَهُ. فَقُولُوا: رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ"[2] جب امام سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو تم ربنا ولک الحمد کہا کرو۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ آپ نے فرمایا : "إِذَا أَمَّنَ الْإِمَامُ فَأَمِّنُوا"[3] جب امام آمین کہے توتم بھی امین کہو اور آپ نے فرمایا "إِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ يُؤَذِّنُ فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ الْمُؤَذِّنُ" [4] جب مؤذن کو اذان کہتے سنوتواسی طرح کہو جس طرح مؤذن کہتا ہے۔ اسی طرح دروازے بند کرنے کا حکم،مشک پر تشمہ باندھنے کا حکم ہے،برتن کوالٹےرکھنا چراغ گل کرنے کا حکم بھی فرائض میں سے نہیں ہے۔[5] |
| Book Name | شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے |
| Writer | محمد بن فرح المالکی القرطبیی |
| Publisher | سبحان پبلی کیشنز |
| Publish Year | مئی 2011ء |
| Translator | مولانا عبد الصمد ریالوی حفظہ اللہ |
| Volume | |
| Number of Pages | 285 |
| Introduction |