Maktaba Wahhabi

اتباع سنت کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: مکتبہ بیت السلام الریاض

فرمایا ۔(مقدمہ صحیفہ صحیحہ ، مسند احمد) (و)2ھ میں قبیلہ بنی ضمرہ ، 5ھ میں فرازہ اور بنی غطفان ، 6ھ میں قریش مکہ اور 9ھ میں اکیدر بن عبدالملک سے تحریری معاہدے طے کئے گئے۔(طبرانی ، ابن سعد، ابن ہشام ، الوثائق) (ز)یہود خیبر کوایک صحابی کے قتل کرنے پر دیت ادا کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری فرمایا ۔(بخاری و مسلم) (ح)گورنر یمن حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کے لڑکے کی وفات پر تحریری تعزیت نامہ ارسال فرمایا۔(مستدرک حاکم) (ط)حضرت ثمامہ رضی اللہ عنہ کو اہل مکہ کے لئے غلّہ کی ترسیل نہ روکنے کی تحریری ہدایت جاری فرمائی۔(فتح الباری) (ی)حضرت بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ کو جبل ِ قدس کے دامن میں جگہ دینے کے لئے تحریری حکم نا مہ جاری فرمایا ۔(ابوداؤد) (ک)مختلف قبائل کے نام دیت کے مسائل لکھوا کر ارسال فرمائے۔(مسلم) عہد ِ تابعین(181ھ تک)میں کتابت و تدوین ِ حدیث: عہد ِ تابعین میں ائمہ حدیث کی ایک ایسی جماعت تیار ہوگئی جس نے عہد ِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور عہد ِ صحابہ رضی اللہ عنہم میں لکھی اور جمع کی گئی احادیث پر مشتمل احادیث کوبھی شامل کرکے احادیث کے ضخیم مجموعے تیار کردیئے ۔اس دور کی چند تحریریں درج ِ ذیل ہیں: 1۔ حضرت عروہ رحمہ اللہ نے غزوات کے بارے میں احادیث کا مجموعہ مرتب کیا۔(تہذیب التہذیب ، ج 7) 2۔ حضرت طاؤس رحمہ اللہ نے دیت کے بارے میں احادیث جمع کیں۔(بیہقی) 3۔ حضرت خالد بن معدان الکلاعی رحمہ اللہ نے مختلف احادیث جمع کیں۔(تذکرۃ الحفاظ ، ج 1) 4۔ حضرت وہب بن منبہ رحمہ اللہ نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی مرویات کا مجموعہ تیار کیا۔(تہذیب التہذیب) 5۔ حضرت سلمان لشکری رحمہ اللہ نے بھی حضرت جابر بن عبداللہ کی احادیث کا ایک مجموعہ تیار کیا۔(تہذیب التہذیب) 6۔ حضرت ابوالزناد رحمہ اللہ نے اپنے استاد سے حلال و حرام کے متعلق تمام احادیث تحریر کیں۔(جامع بیان
x
صفحہعنوان
8بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
45اِصْطَلَاحَاتُ الْحَدِیْثِ مُخْتَصَرًا مختصر اصطلاحات حدیث
47أَلنِّــیَّـۃُ نیت کے مسائل
48تَعْرِیْفُ السُّنَّۃِ سنت کی تعریف
51اَلسُّنَّۃُ فِیْ ضَوْئِ الْقُرْآنِ سنت قرآن مجید کی روشنی میں
58فَضْلُ السُّنَّۃِ سنت کی فضیلت
63أَہَمِّیَّۃُ السُّنَّۃِ سنت کی اہمیت
73تَعْظِیْمُ السُّنَّۃِ سنت کا احترام
77مَکَانَۃُ الرَّأْیِ لَدَی السُّنَّۃِ سنت کی موجودگی میں رائے کی حیثیت
81إِحْتِیَاجُ السُّنَّۃِ لِفَہْمِ الْقُرْآنِ قرآن سمجھنے کے لئے سنت کی ضرورت
90وُجُوْبُ الْعَمَلِ بِالسُّنَّۃِ سنت پر عمل کرنا واجب ہے
101أَلسُّنَّۃُ وَالصَّحَابَۃُ سنت ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی نظر میں
110أَلسُّنَّۃُ وَالْأَئِمّۃُ سنت ، ائمہ کرام کی نظر میں
116تَعْرِیْفُ الْبِدْعَۃِ بدعت کی تعریف
117ذَمُّ الْبِدْعَۃِ بدعت کی مذمت
125أَلْاَحَادِیْثُ الصَّغِیْفَۃِ وَالْمَوْضُوْعَۃِ ضعیف اور موضوع احادیث
Flag Counter