Maktaba Wahhabi

اتباع سنت کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: مکتبہ بیت السلام الریاض

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ وَالْعَاقِبَۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ ، اَمَّا بَعْدُ! دین ِ اسلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اسی طرح فرض ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت فرض ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے: ﴿مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ﴾(80:4) ’’جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔‘‘(سورہ نساء ، آیت نمبر 80) سورہ محمد میں ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے: ﴿یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ لاَ تُبْطِلُوْا اَعْمَالَکُمْ﴾(33:47) ’’اے لوگو ، جو ایمان لائے ہو!اللہ اور رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی اطاعت کرو(اور اطاعت سے انحراف کرکے)اپنے اعمال ضائع نہ کرو۔‘‘(سورہ محمد ، آیت نمبر 33) وجوب ِ اطاعت کی وجہ بھی خود اللہ تعالیٰ نے واضح فرمادی ہے: ﴿وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰی، اِنْ ہُوَ اِلاَّ وَحْیٌ یُّوْحٰی ،﴾(53:3۔4) ’’محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اپنی مرضی سے کوئی بات نہیں کرتے بلکہ وحی ، جو ان پر نازل کی جاتی ہے ، وہ اس کے
x
صفحہعنوان
8بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
45اِصْطَلَاحَاتُ الْحَدِیْثِ مُخْتَصَرًا مختصر اصطلاحات حدیث
47أَلنِّــیَّـۃُ نیت کے مسائل
48تَعْرِیْفُ السُّنَّۃِ سنت کی تعریف
51اَلسُّنَّۃُ فِیْ ضَوْئِ الْقُرْآنِ سنت قرآن مجید کی روشنی میں
58فَضْلُ السُّنَّۃِ سنت کی فضیلت
63أَہَمِّیَّۃُ السُّنَّۃِ سنت کی اہمیت
73تَعْظِیْمُ السُّنَّۃِ سنت کا احترام
77مَکَانَۃُ الرَّأْیِ لَدَی السُّنَّۃِ سنت کی موجودگی میں رائے کی حیثیت
81إِحْتِیَاجُ السُّنَّۃِ لِفَہْمِ الْقُرْآنِ قرآن سمجھنے کے لئے سنت کی ضرورت
90وُجُوْبُ الْعَمَلِ بِالسُّنَّۃِ سنت پر عمل کرنا واجب ہے
101أَلسُّنَّۃُ وَالصَّحَابَۃُ سنت ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی نظر میں
110أَلسُّنَّۃُ وَالْأَئِمّۃُ سنت ، ائمہ کرام کی نظر میں
116تَعْرِیْفُ الْبِدْعَۃِ بدعت کی تعریف
117ذَمُّ الْبِدْعَۃِ بدعت کی مذمت
125أَلْاَحَادِیْثُ الصَّغِیْفَۃِ وَالْمَوْضُوْعَۃِ ضعیف اور موضوع احادیث
Flag Counter