عقیدہ میں بے شمار مسائل موجود ہیں سلف صالحین نے عقیدے کے مسائل پر باریک بینی سے کام لیا اور ہر ہر مسئلہ کو واضح کیا۔ امام احمد بن حنبل سے کون واقف نہیں کہ جنہوں نے حق کی خاطر عقیدہ کے ایک مسئلے پر سال ہا سال کی قیدوبند کی صعوبتوں کو برداشت کیا اور دنیا کی کوئی بھی طاقت ان سے کلمہ باطل کی تائید نہ کروا سکی ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سلفی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے امام احمد بن حنبل کے کچھ رسائل عقیدہ ،منھج اور سنت پر مشتمل ،پیش خدمت ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلامی عقیدہ ایک اعلی مقام رکھتا ہے جو کہ ہر نبی علیہ الصلاۃ والسلام نے بیان کیا اور جس کے ساتھ وہ مبعوث ہوئے تھے ،یہ دین کی اہم اصل ہے اور ایک ضروری معیار جو ایمان کا تقاضہ بھی ہے اس لیے ہر مسلمان کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ اس کو سیکھے اور اس کاعلم حاصل کرے۔ امام احمد علم کاایک سمندر اور پہاڑتھے اور اس میں کوئی مبالغہ نہیں اگر کہا جائے کہ وہ ایک معیار تھے جس سے اہل حق اور اہل باطل کو پہچانا جائے اور آج ہمارے زمانے میں بھی ان کے سنت کے اصول سے لوگوں کو جانچا جاتا ہے ۔اس بنا پر سنت کی اہمیت لازم ہے اور خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو سنت پر گامزن ہیں ۔ امام احمدنے خود سنت کومضبوطی سے پکڑنے کی مثال دکھائی جو قیامت تک محفوظ رہے گی اور وہ مسئلہ خلق قرآن کا تھا ۔وہ اس آزمائش میں ثابت قدمی کے اعتبار سے سب سے بڑے امام ہیں ۔جسے حق سمجھا اس پرجمے رہے آپ نے خلق قرآن کے مسئلہ میں غیر معمولی استقامت کا مظاہرہ کیا ۔اورہلال بن العلاء نے کیا خوب فرمایا : |