گیا۔(الاحادیث الواھیۃ ۲؍۴۰) 63۔ جب رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے تو ہر آسمان پر ایک منادی یہ آواز لگاتا ہے :’’کوئی توبہ کرنے والا ہے کہ اسکی توبہ قبول کی جائے ؟کوئی دعاء کرنے والا ہے کہ اسکی دعاء قبول کی جائے ؟ کوئی مظلوم ہے کہ اسکی مدد کی جائے ؟کوئی مغفرت طلب کرنے والا ہے کہ اسکی مغفرت کی جائے ؟ کوئی سوال کرنے والا ہے کہ اسکا مطالبہ پورا کیا جائے ؟ ‘‘اور فرمایا: ’’ہر رات پورا مہینہ خود اللہ تعالیٰ یہ آواز لگاتا ہے : اے میرے بندو اور بندیو!خوشخبری پاؤ،صبر کرو اور اس پر قائم رہو, قریب ہے کہ میں تم سے سختی ختم کرکے تم پر اپنا رحم و کرم کروں ‘‘۔(الاحادیث الواھیۃ۲؍۴۱) 64۔ جب عید کے دن لوگ عید گاہ میں جمع ہوتے ہیں تو اللہ فرشتوں سے پوچھتا ہے :اے میرے فرشتو!جب کوئی مزدور اجرت کرکے فارغ ہوجائے تو اسکی جزاء کیا ہے ؟ فرشتے کہتے ہیں : اے ہمارے رب!اسکی جزاء یہ ہے کہ انہیں انکی پوری پوری مزدوری دی جائے،اللہ کہتا ہے :یہ میرے بندے اور میرے بندوں کی اولاد ہیں،میں نے انہیں روزوں کا حکم فرمایا،انھوں نے میری اطاعت کی اور فریضہ پورا کیا،پھر ایک منادی آواز لگاتا ہے :اے امت ِ محمد ﷺ!رشد و ہدایت کے ساتھ واپس لوٹ جاؤ،میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔(العلل۲؍۴۳) 65۔ جنت سارا سال ماہ ِ رمضان کے لئے سجتی رہتی ہے …اور حوریں کہتی ہیں :اے اللہ!اپنے بندوں میں سے ہمارے شوہر بنا،جن سے ہم اپنی اور ہم سے وہ اپنی آنکھیں ٹھنڈی کریں۔(الواھیۃ۲؍۴۶) 66۔ رمضان میں گناہ کرنے سے بچو …رمضان میں نیکیاں بھی کئی گنا کی جاتی ہیں اور اسی طرح گناہ بھی کئی گنا کردئیے جاتے ہیں۔(الواھیۃ۲؍۴۸) |