Maktaba Wahhabi

166 - 346
وَاتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْٓ اِلَیْہِ تُحْشَرُوْنَ o﴾(المائدۃ:۹۶) ’’ تمہارے اور دوسرے مسافروں کے فائدہ کے لیے(گو احرام باندھے ہوں دریا کا شکار اور اس کا کھانا حلال ہے اور جنگل کا شکار جب تک تم احرام باندھے ہو تم پر حرام ہے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو جس کے پاس تم اکٹھا ہوگے۔ ‘‘ فائدہ:… پالتو جانوروں کے ہم مثل شکار کے جانوروں کی قیمت کا اعتبار مکہ میں موجود پالتو جانوروں کا ہوگا نہ کہ اس مقام کے پالتو جانوروں کا جہاں شکار کیا گیا ہو۔ اور اسی طرح وہ شکار کے جانور کہ جن کے ہم مثل پالتو جانور نہ ہوں ان کی قیمت کا اعتبار ان علاقوں کے شکاری جانوروں کی قیمت سے ہوگا جہاں انھیں شکار کیا گیا ہو نہ کہ مکہ میں پائے جانے والے ایسے شکار والے جانوروں کا کہ جن کا ہم مثل جانور نہ ہو۔ (۵)کفارہ قسم کے روزے:۔ اسی طرح وہ روزے کہ جن میں تسلسل کی شرط شریعت میں نہیں لگائی گئی وہ قسم کے کفارہ میں تین دنوں کے روزے ہیں۔ جیسے کہ اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ﴿لَا یُؤَاخِذُکُمُ اللّٰہُ بِاللَّغْوِ فِیْٓ اَیْمَانِکُمْ وَلٰکِنْ یُّؤَاخِذُکُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْاَیْمَانَ فَکَفَّارَتُہٗٓ اِطْعَامُ عَشَرَۃِ
Flag Counter