Maktaba Wahhabi

رمضان المبارک: مقاصد اور نتائج

مؤلف: سید محمد داوٗد غزنوی رحمہ اللہ

ناشر: دار التقوی کراچی

سال شائع: نومبر 2002ء

سے ہمارے قلوب منور ہوگئے۔ اسی کی تسبیح و تقدیس کے نغمے بلند کرتے ہیں جس نے اقوامِ عالم میں ہمیں یہ عزت بخشی کہ ہم نے اس کے رسول کی دعوت کو قبول کیا اور اس کی سنت کو زندہ کیا۔ سُبْحَانَ ذِی الْمَلَکِ وَالْمَلَکُوْتِ، سُبْحَانَ ذِی الْعِزَّۃِ وَ الْعَظْمَۃِ وَ الْھَیْبَۃِ وَالْقُدْرَۃِ وَالْکِبْرِیَائِ وَالْجَبَرُوْتِ ، سُبْحَانَ الْمَلَکِ الْحِّیِ الَّذِیْ لَا یَنَامُ وَلَا یَمُوْتُ ، سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّنَا رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔ (کنز العمّال :22661,2063) ’’ اس حکومت اور شہنشاہی والے کی تقدیس، اس عزت وعظمت، ہیبت و قدرت، کبریائی اور جبروت والے کی تقدیس ہو۔ اس زندہ بادشاہ کی تقدیس ہو جو نہ کبھی سوتا ہے اور نہ کبھی مرتا ہے، پاک اور قدوس ہے ہمارا رب، اورتمام فرشتوں اور روحوں کا رب۔‘‘ دوم: مقصدِ صیام یہ ایک حقیقت ِمسلّمہ ہے کہ انسان جسم اور روح سے مرکب ہے، اور جس قدر روح میں پاکیزگی اور طہارت ہوگی، اسی قدر انسان ملکوتی صفات کا مظہر اور حامل ہوگا، اور جس قدر انسان کھانے پینے اور لذائذ شہوانی میں زیادہ منہمک ہو گا، اسی قدر قوائے بہیمیہ مشتعل اور قوائے ملکیہ کو شکست دینے کے در پے ہوں گے۔ چونکہ قوائے بہیمیہ کی قوت و طاقت کا دارو مدار کھانے پینے اور لذاتِ شہوانیہ میں انہماک پر ہے، اسی لئے ظاہر ہے کہ نفس کی قہر مانی کو شکست دینے اور قوائے بہیمیہ کو کمزور کرنے کے لئے ان اسباب و دواعی کو کم
x
صفحہعنوان
6رمضان المبارک نزولِ قرآن مجید کی یادگار اور اُسوۂ محمدی کے قیام کی ہدایت
7اوّل: حقیقت ِ ماہِ صیام
7انبیاء کرام کا اسوۂ حسنہ
8اسوۂ ابراہیمی علیہ السلام
9اسوۂ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم
11رمضان المبارک
11لیلۃ القدر
12قیامِ رمضان
13دوم: مقصدِ صیام
17صیام کے بارے میں اسلام کی آسانیاں
20سوم: روزے کے نتائج
Flag Counter