Maktaba Wahhabi

رمضان المبارک: مقاصد اور نتائج

مؤلف: سید محمد داوٗد غزنوی رحمہ اللہ

ناشر: دار التقوی کراچی

سال شائع: نومبر 2002ء

بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم الحمد للّٰه رب العالمین، والعاقبۃ للمتقین، والصلوٰۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین۔ اما بعد! رمضان المبارک ایک عظیم اور بابرکت مہینہ ہے جو کہ مسلمانوں کیلئے عطیہ الٰہی ہے جس میں لیلۃ القدر جیسی مبارک رات ہے، اس ماہ میں نوافل کا اجر فرض کے برابر اور فرائض کا ثواب کئی گنا بڑھ کر ملتا ہے، مسلمان اس ماہِ مقدس میں دن بھر روزہ رکھتے ہیں اور رات کو بارگاہِ رب العزت میں قیام کر کے اس کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں روزہ نفس کو جھکانے، مطیع کرنے اور روحانی قوت کو بڑھانے کا ذریعہ ہے، یعنی رمضان المبارک میں روزے رکھ کر اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کر کے، روحانی قوت کو دو چند کر لیا جائے تاکہ سارا سال اسی قوت کے ذریعے فواحش و منکرات اور شیاطین کے حملوں سے محفوظ رہا جائے۔ بھوک اور پیاس پر صبر کرنا، کسی کی گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑے سے درگزر کرنا اور اپنا مال دوسروں کو کھلانا، یہ سب روحانی غذائیں ہیں۔ مگر جب ہم اپنے طرز عمل کو دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے روحانی قوت سے صرفِ نظر کرتے ہوئے، رمضان المبارک کو صرف جسمانی ضروریات کیلئے مختص کر دیا ہے۔ دیگر تمام ایام کی بنسبت اس میں ایسی ایسی چیزیں پکاتے ہیں کہ جن کا عام دنوں میں تصور بھی نہیں ہوتا۔ کھجلہ، پھینی، دودھ جلیبیاں، انواع و اقسام کے فروٹ، سموسے،
x
صفحہعنوان
6رمضان المبارک نزولِ قرآن مجید کی یادگار اور اُسوۂ محمدی کے قیام کی ہدایت
7اوّل: حقیقت ِ ماہِ صیام
7انبیاء کرام کا اسوۂ حسنہ
8اسوۂ ابراہیمی علیہ السلام
9اسوۂ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم
11رمضان المبارک
11لیلۃ القدر
12قیامِ رمضان
13دوم: مقصدِ صیام
17صیام کے بارے میں اسلام کی آسانیاں
20سوم: روزے کے نتائج
Flag Counter