Maktaba Wahhabi

مختصر مسائل و احکام حج و عمرہ اور قربانی و عیدین

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز ،بنگلور (انڈیا)

سال شائع: 2002

[145] مدینہ منورہ میں جتنا بھی قیام ممکن ہو جائز ہے۔چالیس نمازیں پوری کرنے کیلئے ہفتہ بھر رکنا کوئی شرط نہیں ،کیونکہ اس موضوع کی بیان کی جانے والی مسند احمد وطبرانی اوسط والی روایت ضعیف و ناقابلِ استدلال ہے۔ (سلسلۃالاحادیث الضعیفہ للالبانی ۱؍۳۶۶) [146] دورانِ حج اگر کوئی شخص مقصد بنائے بغیر ضمنی طور پر کوئی تجارت یا مزدوری کرنا چاہے تو یہ جائز ہے۔(البقرہ:۱۹۸،الحج:۳۸،تفسیر ابن کثیر ۱؍۲۸۵،بخاری شریف حدیث:۱۷۷) البتہ اس میں غیر قانونی اشیاء غیر قانونی طریقوں سے لانا،ان کا کاروبار کرنا اور کسٹم میں دھوکا دہی کرنا جو کہ عام حالات میں بھی روا نہیں ، وہ حج وحُجّاج کے لئے بھی جائز نہیں ، ان سے بچیں ۔(جدید فقہی مسائل، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ص۱۳۰۔۱۳۱) [147] مکّہ مکرمہ کا اصل تحفہ آبِ زمزم اور مدینہ منورہ کا مبارک ہدیہ عجوہ کھجور ہے،کیونکہ آب ِ زمزم ہرغرض ومرض کیلئے مفید ہے۔ (مسنداحمد،معجم طبرانی اوسط،ابن ابی شیبہ،بیہقی) یہ کھانے کا کھانا(صحیح مسلم) اور بیماری کی دواء ہے(مسنداحمد،طیالسی،بیہقی،معجم طبرانی صغیر وکبیر) لیکن اس میں کفن یا نقدی کو بھگونا خانہ ساز فعل ہے( السنن والمبتدعات ص۱۱۳ وحجۃ النبی ص۱۱۹) اور عجوہ کھجور کے سات دانے صبح کھالیں تو اس دن زہر اور سِحر(جادو) اثر نہیں کرتا۔(بخاری ومسلم) یہ شفاء اور زہر کا تریاق ہے( مسلم)یہ جنّت کاپھل ہے۔ (ترمذی،نسائی،ابن ماجہ،دارمی،مسند احمد وابویعلی) [148] سفر چاہے کتنا ہی آرام دہ کیوں نہ ہو، یہ عذاب کا ایک ٹکڑا ہو تا ہے،لہٰذا کوئی شخص جب اپنا کام مکمل کرلے تو جلد اپنے اہل و عیال میں لوٹ جائے(بخاری ومسلم) حاجی کا حج سے فارغ ہو کر اپنے اہل وعیال میں جلد لوٹ جانا ہی زیادہ اجر کا باعث ہے۔(دارقطنی،بیہقی، حاکم)
x
صفحہعنوان
5پیش رس
6مختصرمسائل واحکام ِحج وعمرہ
6فضائل و برکاتِ حج و عمرہ:
7فرضیّت ِ حج اور تارک کیلئے وعید:
8مفہوم ِ استطاعت:
8حج ِبدل:
9سفرِحج وعمرہ پر روانگی:
12مواقیت ِ حج وعمرہ:
13احرام باندھنے کا طریقہ:
16محرّمات ِ احرام:(وہ اُمورجو احرام کی حالت میں منع ہیں ):
17آداب ِ حرمینِ شریفین:
17مباحات ِ احرام:(وہ امور جو احرام کی حالت میں جائز ہیں ):
19آداب ِ دخول مکہ و مسجد ِحرم:
20مسائل واحکام اور طریقہ طواف:
24مسائل و احکام اور طریقہ سعی:
27مسائل واحکام اور طریقۂ حج
27احرام ِ حج اور منیٰ کو روانگی:
28عرفات کو روانگی:
29مزدلفہ کو روانگی:
30یومِ نحر وقربانی اور احرام اتارنا:
33ایامِ تشریق اور قیامِ منیٰ:
35بچوں کا حج وعمرہ:
36طواف ِ وداع:
36احکام و آداب ِ زیارت ِ مدینہ منورہ:<mfnote>
41مختصر مسائل واحکامِ قربانی وعیدین <mfnote>
41عشرۂ ذوالحج کی فضیلت:
42قربانیاں :
43قربانی کرنے والے کیلئے ہدایات ِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم :
44ذبح و نحر کا مسنون طریقہ:
45قربانی کے جانور:
46جانوروں میں مطلوبہ اوصاف:
46جانوروں کے عیوب ونقائص:
47جانوروں کی عمریں اور دانت:
48فوت شدگان کی طرف سے قربانی:
48گوشت کی تقسیم:
49قرض لے کر قربانی کرنا:
49بعض بے ہودہ کوششیں :
50فلسفہ عید:
50آغاز وحکمِ عید:
50خوبصورت لباس وخوشبو:
51کچھ کھا کر جانا(عید الفطر پر) اور آکر کھانا(عیدالاضحیٰ پر):
51شہر سے باہر عید:
51عورتوں کا عیدگاہ جانا:
52پیدل اور سوار:
52راستہ بدلنا:
53تکبرات کہنا:
53اوقات وانداز:
53تکبیرات کے الفاظ:
54عید کا وقت:
54نمازِ عید سے پہلے یا بعد کوئی نماز؟
54آذان واقامت:
54رکعاتِ نمازِ عید:
55کیفیت وطریقۂ نمازِ عید:
56خطبہ عید:
57نمازِ عید کی دوسری جماعت:
57دوسرے دن نمازِ عید:
58عید مبارک کہنے کا مسنون انداز:
58اجتماعِ عید وجمعہ:
Flag Counter