Maktaba Wahhabi

مختصر مسائل و احکام حج و عمرہ اور قربانی و عیدین

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز ،بنگلور (انڈیا)

سال شائع: 2002

بعض وجوہات کی بناء پر غلط ہے۔سواری اللہ کی نعمت ہے۔استطاعت ہو تو اسے استعمال کرلینا چاہیئے۔اور یہی افضل ہے۔( فقہ السنہ ۱؍۶۴۰،فتح الباری ۴؍۶۹،۷۹۔۸۰،۱۱؍۵۸۸۔۵۸۹) یہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے۔(صحیحین سنن ِ اربعہ ،ابن خذیمہ،بیہقی،طبرانی اوسط) مواقیت ِ حج وعمرہ: [38] عمرہ کیلئے سال کے کسی بھی ماہ اور کسی بھی وقت احرام باندھا جاسکتا ہے۔(الفتح الربانی ۱۱؍۵۱۔۵۸) البتہ حج کے احرام کیلئے مہینے مقرر ہیں ۔ (البقرہ:۱۸۹،۱۹۷) جو کہ شوال،ذوالقعدہ اور ذوالحجہ ہیں ۔( بخاری تعلیقاً، شافعی، حاکم،دارقطنی،بیہقی، طبرانی اوسط و صغیر) [39] حج وعمرہ کیلئے جانے والوں کے احرام باندھنے کے مقامات یہ ہیں : (۱) مدینہ سے ہوتے ہوئے آنے والوں کیلئے ذوالحلیفہ(بئر علی)، (۲)اہل ِ شام اور اس راہ سے (اندلس،الجزائر،لیبیا،روم،مراکش وغیرہ سے)آنے والوں کیلئے جحفہ (رابغ)، (۳)اہل ِ نجد اور براستہ الریاض۔الطائف گزرنے والوں کیلئے قرن المنازل(السیل الکبیر یا وادیٔ محرم)، (۴)اہل ِ یمن اور اس راستے سے (جنوبِ سعودیہ،انڈونیشیا،چین،جاوہ،انڈیا اور پاکستان سے)آنے والوں کیلئے یلملم (سعدیہ) (۵)اوران مقامات سے اندرونی جانب رہنے والوں کیلئے انکے اپنے گھر ہی میقات ہیں ۔(صحیح بخاری ومسلم)6۔اہل ِ عراق اور اس راستہ سے(ایران اور براستہ حائل) آنے والوں کا میقات ذات ِعرق نامی مقام ہے۔(صحیح مسلم)مصر کیلئے بھی شام والوں کا ہی میقات ہے۔(نسائی،دارقطنی،بیہقی،نیز دیکھیئے:فتح الباری ۳؍۳۸۴۔۳۹۱،الفتح الربانی ۱۱؍۱۰۵ وما بعد،المرعاۃ شرح مشکوٰۃ ۶؍۲۳۲ ومابعد،فقہ السنہ)
x
صفحہعنوان
5پیش رس
6مختصرمسائل واحکام ِحج وعمرہ
6فضائل و برکاتِ حج و عمرہ:
7فرضیّت ِ حج اور تارک کیلئے وعید:
8مفہوم ِ استطاعت:
8حج ِبدل:
9سفرِحج وعمرہ پر روانگی:
12مواقیت ِ حج وعمرہ:
13احرام باندھنے کا طریقہ:
16محرّمات ِ احرام:(وہ اُمورجو احرام کی حالت میں منع ہیں ):
17آداب ِ حرمینِ شریفین:
17مباحات ِ احرام:(وہ امور جو احرام کی حالت میں جائز ہیں ):
19آداب ِ دخول مکہ و مسجد ِحرم:
20مسائل واحکام اور طریقہ طواف:
24مسائل و احکام اور طریقہ سعی:
27مسائل واحکام اور طریقۂ حج
27احرام ِ حج اور منیٰ کو روانگی:
28عرفات کو روانگی:
29مزدلفہ کو روانگی:
30یومِ نحر وقربانی اور احرام اتارنا:
33ایامِ تشریق اور قیامِ منیٰ:
35بچوں کا حج وعمرہ:
36طواف ِ وداع:
36احکام و آداب ِ زیارت ِ مدینہ منورہ:<mfnote>
41مختصر مسائل واحکامِ قربانی وعیدین <mfnote>
41عشرۂ ذوالحج کی فضیلت:
42قربانیاں :
43قربانی کرنے والے کیلئے ہدایات ِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم :
44ذبح و نحر کا مسنون طریقہ:
45قربانی کے جانور:
46جانوروں میں مطلوبہ اوصاف:
46جانوروں کے عیوب ونقائص:
47جانوروں کی عمریں اور دانت:
48فوت شدگان کی طرف سے قربانی:
48گوشت کی تقسیم:
49قرض لے کر قربانی کرنا:
49بعض بے ہودہ کوششیں :
50فلسفہ عید:
50آغاز وحکمِ عید:
50خوبصورت لباس وخوشبو:
51کچھ کھا کر جانا(عید الفطر پر) اور آکر کھانا(عیدالاضحیٰ پر):
51شہر سے باہر عید:
51عورتوں کا عیدگاہ جانا:
52پیدل اور سوار:
52راستہ بدلنا:
53تکبرات کہنا:
53اوقات وانداز:
53تکبیرات کے الفاظ:
54عید کا وقت:
54نمازِ عید سے پہلے یا بعد کوئی نماز؟
54آذان واقامت:
54رکعاتِ نمازِ عید:
55کیفیت وطریقۂ نمازِ عید:
56خطبہ عید:
57نمازِ عید کی دوسری جماعت:
57دوسرے دن نمازِ عید:
58عید مبارک کہنے کا مسنون انداز:
58اجتماعِ عید وجمعہ:
Flag Counter