Maktaba Wahhabi

مختصر مسائل و احکام حج و عمرہ اور قربانی و عیدین

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز ،بنگلور (انڈیا)

سال شائع: 2002

بھی ممکن ہو کر لیں ،پوری مسجد ِحرام(اور اسکی سب منزلوں ) میں طواف صحیح و جائز ہے۔(التحقیق والایضاح للشیخ ابن باز ص۳۱) [87] اگر طواف کے چکروں میں شک ہو جائے تو تھوڑی تعداد پر اعتماد کر کے باقی تعداد کو پورا کرلیں ۔(حوالۂ سابقہ) [88] پیدل طواف افضل ہے، مگر کسی ضرورت و مجبوری کے تحت سوارہو کرطواف کرنا بھی جائز ہے۔( بخاری و مسلم) [89] طواف کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے اور نہ ہی طواف والی دورکعتوں کا کوئی وقت ِکراہت ہے،وہ بھی ہر وقت پڑھی جاسکتی ہیں ۔ (ابوداؤد،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ،ابن خذیمہ،بیہقی،دارقطنی،مسند احمد،ابو یعلیٰ،مستدرک حاکم) [90] استحاضہ(عورت کو خون کا قطرہ آتے رہنا) بواسیر،سلسل ِبول(پیشاب) اور سلسل ِ ریح(ہوا) کی بیماری والے طواف و نماز ادا کرسکتے ہیں ۔( بخاری و مسلم، فقہ السنہ ۱؍۶۹۶) [91] دوران ِ طواف نماز کا وقت ہو جائے یا بول و براز کی حاجت ہو جائے تو اپنی نمازسے فارغ ہو کر جہاں سے طواف چھوڑا تھا، وہیں سے شروع کرلیں ۔ (بخاری مع فتح الباری ۳؍۴۸۴ المغنی ۳؍۳۵۵،فقہ السنہ ۱؍۶۹۸) [92] طواف کے سات چکروں سے فارغ ہو کر مقام ِ ابراہیم علیہ السلام پر آجائیں اور یہ پڑھیں : ﴿وَاتَّخِذُوْامِنْ مَّقَامِ اِبْرَاہِیْمَ مُصَلّٰی﴾ (البقرہ:۱۲۵) ’’اور مقام ابراہیم علیہ السلام کو جائے نماز بناؤ۔‘‘ مقام ِ ابراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان رکھ کر(صحیح مسلم)دو رکعت نماز پڑھیں ۔
x
صفحہعنوان
5پیش رس
6مختصرمسائل واحکام ِحج وعمرہ
6فضائل و برکاتِ حج و عمرہ:
7فرضیّت ِ حج اور تارک کیلئے وعید:
8مفہوم ِ استطاعت:
8حج ِبدل:
9سفرِحج وعمرہ پر روانگی:
12مواقیت ِ حج وعمرہ:
13احرام باندھنے کا طریقہ:
16محرّمات ِ احرام:(وہ اُمورجو احرام کی حالت میں منع ہیں ):
17آداب ِ حرمینِ شریفین:
17مباحات ِ احرام:(وہ امور جو احرام کی حالت میں جائز ہیں ):
19آداب ِ دخول مکہ و مسجد ِحرم:
20مسائل واحکام اور طریقہ طواف:
24مسائل و احکام اور طریقہ سعی:
27مسائل واحکام اور طریقۂ حج
27احرام ِ حج اور منیٰ کو روانگی:
28عرفات کو روانگی:
29مزدلفہ کو روانگی:
30یومِ نحر وقربانی اور احرام اتارنا:
33ایامِ تشریق اور قیامِ منیٰ:
35بچوں کا حج وعمرہ:
36طواف ِ وداع:
36احکام و آداب ِ زیارت ِ مدینہ منورہ:<mfnote>
41مختصر مسائل واحکامِ قربانی وعیدین <mfnote>
41عشرۂ ذوالحج کی فضیلت:
42قربانیاں :
43قربانی کرنے والے کیلئے ہدایات ِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم :
44ذبح و نحر کا مسنون طریقہ:
45قربانی کے جانور:
46جانوروں میں مطلوبہ اوصاف:
46جانوروں کے عیوب ونقائص:
47جانوروں کی عمریں اور دانت:
48فوت شدگان کی طرف سے قربانی:
48گوشت کی تقسیم:
49قرض لے کر قربانی کرنا:
49بعض بے ہودہ کوششیں :
50فلسفہ عید:
50آغاز وحکمِ عید:
50خوبصورت لباس وخوشبو:
51کچھ کھا کر جانا(عید الفطر پر) اور آکر کھانا(عیدالاضحیٰ پر):
51شہر سے باہر عید:
51عورتوں کا عیدگاہ جانا:
52پیدل اور سوار:
52راستہ بدلنا:
53تکبرات کہنا:
53اوقات وانداز:
53تکبیرات کے الفاظ:
54عید کا وقت:
54نمازِ عید سے پہلے یا بعد کوئی نماز؟
54آذان واقامت:
54رکعاتِ نمازِ عید:
55کیفیت وطریقۂ نمازِ عید:
56خطبہ عید:
57نمازِ عید کی دوسری جماعت:
57دوسرے دن نمازِ عید:
58عید مبارک کہنے کا مسنون انداز:
58اجتماعِ عید وجمعہ:
Flag Counter