Maktaba Wahhabi

مختصر مسائل و احکام حج و عمرہ اور قربانی و عیدین

مؤلف: ابو عدنان محمد منیر قمر

ناشر: توحید پبلیکیشنز ،بنگلور (انڈیا)

سال شائع: 2002

[77] طواف کیلئے طہارت و وضوء شرط ہے۔(بخاری ومسلم) حیض و نفاس کی حالت میں طواف نہ کیا جائے۔(بخاری ومسلم) [78] سب سے پہلے حجر اسود کے سامنے آئیں اور بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ کہتے ہوئے اسے بوسہ دیں اور طواف شروع کردیں ۔(بخاری ومسلم)اور اگر بوسہ نہ دے سکیں تو ہاتھ یا چھڑی لگا کر اسے بوسہ دے لیں ۔(بخاری ومسلم) اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو دور سے ہی تکبیر کہتے ہوئے اشارہ کریں اور طواف شروع کر دیں ۔(بخاری ومسلم) صرف اشارے کی شکل میں ہاتھ کو بوسہ دینا ثابت نہیں ہے۔یہ عمل طواف کے ساتوں چکروں میں سات مرتبہ دہرائیں ۔ (ابوداؤد،نسائی،ابن خذیمہ، بیہقی، احمد، حاکم) یہاں دھکم پیل اور زور آزمائی جائز نہیں اور بوسہ دینے کیلئے کمزوروں کو تکلیف نہیں دینی چاہیئے۔( احمد، بیہقی،عبدالرزاق،کتاب الام شافعی) [79] طواف کے ہر چکر میں رکن ِیمانی کو بوسہ دیناثابت نہیں نہ اشارہ کرنا۔ ممکن ہوتو صرف ہاتھ سے چُھونا روا ہے۔(نیل الاوطار شوکانی ۳؍۵؍۴۲۔۴۳،مناسک الحج والعمرہ ص۲۲) [80] صرف پہلے طواف کے ساتوں ہی چکروں میں مردوں کیلئے اضطباع(دایاں کندھا ننگا کرنا) اور ان میں سے صرف پہلے تین چکروں میں رمل چال (آہستہ آہستہ دوڑنا)ضروری ہے۔(ابوداؤد،ترمذی ،ابن ماجہ،دارمی، بیہقی،مسند احمد،معجم طبرانی کبیر) رمل سنت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔(بخاری ومسلم) مگر عموماً اسمیں لاپرواہی کی جاتی ہے۔ [81] حجرِ اسود اور بابِ کعبہ کی درمیانی دیوار’’ملتزم‘‘ کے ساتھ چمٹنا،اس پر چہرہ،سینہ،ہاتھ اور بازو لگانا اور دعائیں کرنا بھی مسنون عمل ہے۔ (ابوداؤد،ابن ماجہ،دارقطنی،بیہقی،مسنداحمدمصنف عبدالرزاق)اس کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں ، البتہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم خول ِ مکہ کے
x
صفحہعنوان
5پیش رس
6مختصرمسائل واحکام ِحج وعمرہ
6فضائل و برکاتِ حج و عمرہ:
7فرضیّت ِ حج اور تارک کیلئے وعید:
8مفہوم ِ استطاعت:
8حج ِبدل:
9سفرِحج وعمرہ پر روانگی:
12مواقیت ِ حج وعمرہ:
13احرام باندھنے کا طریقہ:
16محرّمات ِ احرام:(وہ اُمورجو احرام کی حالت میں منع ہیں ):
17آداب ِ حرمینِ شریفین:
17مباحات ِ احرام:(وہ امور جو احرام کی حالت میں جائز ہیں ):
19آداب ِ دخول مکہ و مسجد ِحرم:
20مسائل واحکام اور طریقہ طواف:
24مسائل و احکام اور طریقہ سعی:
27مسائل واحکام اور طریقۂ حج
27احرام ِ حج اور منیٰ کو روانگی:
28عرفات کو روانگی:
29مزدلفہ کو روانگی:
30یومِ نحر وقربانی اور احرام اتارنا:
33ایامِ تشریق اور قیامِ منیٰ:
35بچوں کا حج وعمرہ:
36طواف ِ وداع:
36احکام و آداب ِ زیارت ِ مدینہ منورہ:<mfnote>
41مختصر مسائل واحکامِ قربانی وعیدین <mfnote>
41عشرۂ ذوالحج کی فضیلت:
42قربانیاں :
43قربانی کرنے والے کیلئے ہدایات ِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم :
44ذبح و نحر کا مسنون طریقہ:
45قربانی کے جانور:
46جانوروں میں مطلوبہ اوصاف:
46جانوروں کے عیوب ونقائص:
47جانوروں کی عمریں اور دانت:
48فوت شدگان کی طرف سے قربانی:
48گوشت کی تقسیم:
49قرض لے کر قربانی کرنا:
49بعض بے ہودہ کوششیں :
50فلسفہ عید:
50آغاز وحکمِ عید:
50خوبصورت لباس وخوشبو:
51کچھ کھا کر جانا(عید الفطر پر) اور آکر کھانا(عیدالاضحیٰ پر):
51شہر سے باہر عید:
51عورتوں کا عیدگاہ جانا:
52پیدل اور سوار:
52راستہ بدلنا:
53تکبرات کہنا:
53اوقات وانداز:
53تکبیرات کے الفاظ:
54عید کا وقت:
54نمازِ عید سے پہلے یا بعد کوئی نماز؟
54آذان واقامت:
54رکعاتِ نمازِ عید:
55کیفیت وطریقۂ نمازِ عید:
56خطبہ عید:
57نمازِ عید کی دوسری جماعت:
57دوسرے دن نمازِ عید:
58عید مبارک کہنے کا مسنون انداز:
58اجتماعِ عید وجمعہ:
Flag Counter