سے پہلے میں کسی دوسرے کو نہیں دینا چاہتا۔‘‘((فَاَعْطَاہُ اِیَّاہُ))[1]’’تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ پیالہ اسی ننھے منے صحابی کو بہ رضا و رغبت دے دیا۔‘‘5۔ سنن ترمذی شریف میں روایت ہے:((کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِذَا لَبِسَ قَمِیْصًا بَدَأَ بِمَیَامِنِہٖ))[2]’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب قمیص پہننے لگتے تو پہلے دائیں(آستین سے)پہنتے تھے۔‘‘6۔ صحیح بخاری و مسلم اور سنن ابن ماجہ وغیرہ میں ہے:((إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لَبِسَ خَاتَمَ فِضَّۃٍ فِیْ یَمِیْنِہٖ))[3]’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی اپنے دائیں ہاتھ(کی انگلی)میں پہنی۔‘‘7۔ سنن ابو داود و ابن ماجہ اور مسند احمد میں ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:((اِذَا لَبِسْتُمْ وَاِذَا تَوَضَّاْتُمْ فَابْدَئُ وْا بِاَیَامِنِکُمْ))[4]’’جب تم کپڑا پہنو یا وضو کرو تو اپنے دائیں اعضا سے شروع کرو۔‘‘8۔ صحیح بخاری و مسلم میں ہے:((کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یُحِبُّ التَّیَمُّنَ مَا اسْتَطَاعَ فِیْ شَاْنِہٖ کُلِّہٖ فِیْ طُہُوْرِہٖ وَتَرَجُّلِہٖ وَتَنَعُّلِہٖ))[5]’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرنے،کنگھا کرنے،جوتا پہننے،بلکہ اپنے تمام امور میں حتیٰ المقدور دائیں پہلو کو پسند فرماتے تھے۔‘‘الغرض آپ صلی اللہ علیہ وسلم سلام و مصافحہ دائیں ہاتھ سے کرتے تھے۔مسجد میں داخل ہوتے تو پہلے دایاں پاؤں اندر رکھتے۔حجۃ الوداع کے موقع پر حجامت بنوائی تو پہلے سر کے دائیں حصے کے بال