﴿وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ﴾[البقرۃ:43]’’اور نماز کو قائم کرو اور زکات دو۔‘‘زکات کے ساتھ جہاں بھی صلات آیا ہے وہاں ’’نمازِ پنج گانہ‘‘ ہی مراد ہے۔10۔صلاۃ الخوف:﴿وَ اِذَا کُنْتَ فِیْھِمْ فَاَقَمْتَ لَھُمُ الصَّلٰوۃَ﴾[النساء:102]’’جب آپ اُن میں ہوں تو اُن کے لیے نماز کھڑی کریں۔‘‘11۔صلاۃ الجنازہ:﴿وَ لَا تُصَلِّ عَلٰٓی اَحَدٍ مِّنْھُمْ مَّاتَ اَبَدًا﴾[التوبۃ:84]’’ان میں سے کوئی مر جائے تو آپ اس کے جنازے کی ہر گز نماز نہ پڑھیں۔‘‘12۔صلاۃ العید:﴿وَذَکَرَ اسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی﴾[الأعلیٰ:15]’’اور جنھوں نے اپنے ربّ کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتے رہے۔‘‘13۔صلاۃ الجمعہ:﴿اِِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوۃِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَۃِ﴾[الجمعۃ:9]’’جب جمعہ کے دن نماز کی اذان دی جائے۔‘‘14۔نمازِ باجماعت:﴿وَ اِذَا نَادَیْتُمْ اِلَی الصَّلٰوۃِ اتَّخَذُوْھَا ھُزُوًا وَّ لَعِبًا﴾[المائدۃ:58]’’اور جب تم نماز کے لیے پکارتے ہو تو وہ اسے ہنسی کھیل ٹھہرا لیتے ہیں۔‘‘15۔نمازِ سفر(قصر):﴿فَلَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَقْصُرُوْا مِنَ الصَّلٰوۃِ﴾[النساء:101]’’تو تم پر نمازوں کے قصر کرنے میں کوئی گناہ نہیں۔‘‘