Maktaba Wahhabi

مختصر مسائل و احکام طہارت و نماز

مؤلف: محمد بن صالح العثیمین

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2002

مترجم: ابو عدنان محمد منیر قمر

عَلَیْھِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ وَلَاالضَّآلِّیْنَ٭ شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ہر قسم کی تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگارہے،بڑا مہربان،نہایت رحم کرنے والا ہے۔بدلے(قیامت)کے دن کا مالک ہے۔ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ہمیں سیدھی راہ دکھا،ان لوگوں کی راہ جن پر تو نے انعام کیا۔ان کی نہیں جن پر غضب کیا گیا،اور نہ گمراہوں کی۔ ٭جب سورۃ الفاتحہ مکمل کرلے تو پھر کہے: آمین،جسکا معنی ہے:اے اللہ! میری دعائیں قبول فرما۔ قِراء ت: ۸۔اسکے بعد اسے قرآنِ کریم میں سے جو آسانی سے آتا ہو،(کوئی سورت یا کسی سورت کا کوئی حصّہ آتا ہو) اسے پڑھے۔ اور نمازِ فجر میں قراء ت کچھ لمبی کرے۔ رکوع اور اسکی تسبیح: ۹۔سورۃ الفاتحہ اور دوسری قراء ت سے فارغ ہو کر رکوع کریں یعنی اللہ تعالیٰ کی تعظیم کے لئے اپنی کمر جھکائیں اور رکوع کرتے وقت اَللّٰہُ اَکْبَرْکہیں اور اپنے ہاتھوںکو دونوں کندھوں کے برابر تک اٹھائیں(رفع الیدین کریں) ۔اورسنّت یہ ہے کہ کمر کو بالکل سیدھا کیاجائے اور سر بھی اس کے برابر رہے۔(اٹھا ہوا یا جھکا ہوا نہ ہو)اور اپنے دونوں ہاتھوںکی انگلیوں کو کھلا رکھ کر ہتھیلیوںکو اپنے گھٹنوں پر رکھیں۔ ۱۰۔ رکوع میںتین مرتبہ یہ تسبیح پڑھیں: {سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیْمِ}(ابوداؤد) پاک ہے میرا رب عظمت والا۔ اور اگر ان کلمات کا اضافہ بھی کرلیں تو بہتر ہے: {سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِ کَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِي}(بخاری ومسلم) پاک ہے تو اے اﷲ! ، ہمارے پرور دگار! اپنی تعریفوں کے ساتھ ، اے اللہ! مجھے بخش دے۔
x
صفحہعنوان
7مسائل و احکامِ
9نماز
9نمازکی مسنون کیفیّت و طریقہ
9استقبالِ قبلہ و نیّت:
9تکبیرِ تحریمہ:
10دعائِ استفتاح وثناء:
10تعوّذ و تسمیہ اور سورۃ الفاتحہ:
11قِراء ت:
11رکوع اور اسکی تسبیح:
12قومہ اور اس کے اذکار:
12سجود اور انکی تسبیح:
13جلسہ بین السجدتین اور اسکی دعاء:
13دوسرا سجدہ:
13دوسری رکعت:
14قعدہ:
14تشہّد:
14درود شریف:
15تعوّذ و دعاء:
15سلام پھیرنا:
15تین یا چار رکعتیں پڑھنے کا طریقہ:
16تورّک:
16مکروہاتِ نماز:
16مُبطِلات و مُفسِدات ِ نماز:
17سجدۂ سہو کے مسائل واحکام
17۱۔نماز میں اضافہ کرنا:
17اسکی مثال:
17۲۔قبل از وقت سلام پھیرلینا:
18اسکی مثال:
18۳۔واجباتِ نماز میں سے کچھ چھوڑنا:
18مثال:
18۴۔تعدادِرکعات میں شک:
19مثال:
19۵۔ترجیح کی شکل میں:
19مثال:
20مریض کی طہارت و نماز کے مسائل
20طہارت کا طریقہ:
20کیفیّتِ تیمّم:
20پٹی،جبس یا ڈامرپر مسح:
21ایک تیمّم سے کئی نمازیں:
21جسمانی طہارت:
21کپڑوں کی طہارت:
21جائے نماز کی طہارت:
22اوقاتِ نماز کی پابندی:
22مریض کی نماز کا طریقہ:
22بیٹھ کر نماز:
22لیٹ کر نماز:
23اشارے سے نماز:
23جو اشارہ بھی نہ کرسکے؟
23دونمازوں کو جمع کرنا:
24نمازیں قصر کرنا:
Flag Counter