Maktaba Wahhabi

93 - 148
جہنم میں جائیں گے سوائے ایک کے اور وہ جماعت ہوگی۔ایک حدیث میں ہے کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو میرے اور میرے صحابہ کے طریقے پر ہوں گے۔تو خالص اسلام کو اپنانے والے اہل سنت والجماعت تھے انہیں میں صدیقین،شہداء،اور صالحین تھے۔ انہیں میں ہدایت کی طرف بلانے والے بڑے علماء تھے جو اندھیروں میں ستاروں کی طرح تھے جو بہت سے فضائل رکھتے تھے انہیں میں ابدال تھے انہیں میں وہ ائمہ تھے جن کی دیانتداری اور رہنمائی پر مسلمان متفق ہیں۔ یہی طائفہ منصورہ ہے جس کے بارے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر رہے گا قیامت تک انہیں ان کو رسوا کرنے والا نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں ان میں شامل رکھے اور ہدایت کے بعد اب ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کرے اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا فرمائے۔ اور لکھتے ہیں:اسی وجہ سے فرقہ ناجیہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اہل سنت ہیں۔یہی جمہور اکبر ہیں۔یہی سوار اعظم ہیں،اور لکھتے ہیں:اس سے واضح ہوتا ہے کہ فرقہ ناجیہ اہل الحدیث والسنۃ ہیں۔جن کا ایسا کوئی رہنما نہیں ہے جس کے لئے یہ تعصب کریں سوائے اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ لوگ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوام و احوال کو زیادہ بہتر جانتے ہیں۔اور یہ لوگ احادیث میں ضعیف و صحیح کا زیادہ علم رکھتے ہیں۔ان کے ائمہ احادیث کے فقھاء تھے وہ احادیث کو سمجھنے والے اور ان کی اتباع کرنے والے تھے ان پر عمل کرتے تھے ان کی تصدیق کرتے تھے احادیث سے محبت و تعلق رکھنے والے سے محبت و تعلق رکھتے تھے۔احادیث سے دشمنی رکھنے والوں سے دشمنی رکھتے تھے۔اور
Flag Counter