Maktaba Wahhabi

28 - 148
یہ نبوی تنبیہات اور سنت سے ثابت شدہ اشارے ان لوگوں کے لئے ہیں جو مختلف قسم کے اندھے پن کا شکار ہیں اور یہ صرف بگل بنے ہوئے ہیں اور انہیں باتوں کو پھیلا رہے ہیں جو ان کے پاس سمندر پار سے آتی ہیں۔(حدیث میں موجود اشارے)امت اسلامیہ کے لئے تنبیہ ہیں تاکہ یہ کفار کی چالوں اور مکرو فریب سے محتاط رہے خود کو محفوظ رکھے اور مجرمین کی راہ پر نہ چلے۔ ہم نے اس کے اثرات مسلمانوں کے تاریخ میں محسوس کئے ہیں اور لوگوں کی زندگی میں اس کےبرے اثرات بھی دیکھے ہیں۔اس کی بے شمار مثالیں ہیں جو ہر دور اور ہر جگہ چلی آرہی ہیں۔گمراہی کی طرف بلانے والی یہ جماعتیں اب تک مسلسل اپنی آوازیں بلند کرتی آرہی ہیں۔اور جہنم کی طرف دعوت دینے میں مصروف ہیں۔جیسا کہ جمہوریت کی علمبردار پارٹیاں اور جماعتیں ہیں جو بھونک رہی ہیں۔دوسری طرف اشتراکیت کی جماعتیں گدھوں کی طرح رینگ رہی ہیں۔(گدھے کی آواز میں نکال رہی ہیں)۔اسی طرح قومیت کا پرچار کرنے والی پارٹیاں بھی بھونک رہی ہیں اور لوگ ان کے پیچھے ہانپتے جا رہے ہیں۔ لہٰذا(مسلمانوں میں)(دخن)کمزوری کو پیدا کرنے والے ان گمراہ جماعتوں کے اسلاف ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں اور ان کی حکومتوں کے خلاف سازشوں کی جڑیں تاریخ اسلامی میں بہت گہرائی تک چلی گئی ہیں۔ (۳)دھوکہ دینے والے سال: یہ مرحلہ اور موقع بظاہر تو بہتر ہے مگر اس کے اندر تباہی و ہلاکت موجود ہے جیسا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حذیفہ والی روایت میں فرمایا تھا: ((وَسَيَقُومُ فِيهِمْ رِجَالٌ قُلُوبُهُمْ قُلُوبُ الشَّيَاطِينِ فِي جُثْمَانِ إِنْسٍ)) ’’ان میں ایسے لوگ ہوں گے جن کے دل شیطانوں والے اور حلیے انسانوں کے ہوں گے۔‘‘
Flag Counter