Maktaba Wahhabi

لوگ شرک کرتے ہیں لیکن نہیں جانتے

مؤلف: جامعہ دار الحدیث رحمانیہ سولجر بازار کراچی

(2). وقال صلی اللّٰهُ علیہ وسلم لاتقوم الساعۃ حتی تضطرب الیات نساء دوس حول ذی الخصلۃ وھو فی الصحیحین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت نہیں آئے گی یہاں تک کہ قبیلہ دوس کی عورتوں کے سیرین ذوالخصلہ(نامی بت)کے اردگرد حرکت کریں(یعنی بت کا طواف ہوگا)۔(بخاری و مسلم)۔یعنی عورتیں اس کا طواف کریں۔ذوالخلصہ ایک بت تھا جس کی قبیلہ دوس کے لوگ جاہلیت میں پرستش کیا کرتے تھے اور وہ بت بتا نامی جگہ پر نصب تھا۔ (3). وقال صلی اللّٰهُ علیہ وسلم لایذھب اللیل والنھار حتی تعبد اللات والعزی(مسلم) رات اور دن ختم نہیں ہوں گے یہاں تک کہ لات و عزی کی پرستش کی جانے لگے نوٹ:لات اور عزی مشرکین مکہ کے بت تھے۔ (4). ولتعلم ان اوجب الواجبات و اعظم ما فرض اللّٰه علیک ھو تعلم التوحید و العمل بہ و معرفۃ الشرک والتخلص منہ اہم واجبات میں سے اور بڑے فرائض میں سے انسان پر توحید کی پہچان ہے اور اس پر عمل کرنا ہے اور شرک کی پہچان اور اس سے بچنا ہے۔ شرک کیا ہے اور توحید کیا ہے التوحیدھو افراد اللّٰه بما یختص بہ من الالوھیۃ والربوبیۃ و الاسماء والصفات وھو قسمان توحید یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ایک ماننا،ان چیزوں میں جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہیں،چاہے اُلوہیت کی ہوں یا ربوبیت کی ہوں یا اسماء و الصفات کی ہوں۔اور یہ
x
صفحہعنوان
3کیا مسلمان لاعلمی میں شرک کرتے ہیں؟؟
4کیا کوئی مسلمان واپس مشرک بن سکتا ہے؟
5شرک کیا ہے اور توحید کیا ہے
8شرک اکبر اور شرک اصغر کی مثال
15وہ مختلف شرکیہ الفاظ جو کہ حرام ہیں
16جو شخص شرک کو سمجھنے کے بعد توبہ نہ کرے تو اس کا ٹھکانہ جہنم ہے۔
18الکبائر(کبیرہ گناہ)
Flag Counter