Maktaba Wahhabi

237 - 277
بناؤ اور اپنے باپ دادا کی شرک کی باتیں چھوڑ دواور ہمیں نماز پڑھنے، سچ بولنے، پرہیز گاری اور صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے۔ یہ سب سن کرپھر ہرقل نے اپنے ترجمان سے کہا :’’ ابوسفیان سے کہہ دو کہ میں نے تم سے اس کا نسب پوچھا؛ تو تم نے کہا کہ وہ ہم میں عالی نسب ہے۔ پیغمبر اپنی قوم میں عالی نسب ہی بھیجے جایا کرتے ہیں۔ میں نے تم سے پوچھا کہ دعوی نبوت کی یہ بات تمہارے اندر اس سے پہلے کسی اور نے بھی کہی تھی، تو تم نے جواب دیا :’’ نہیں۔‘‘ تب میں نے اپنے دل میں کہا کہ اگر یہ بات اس سے پہلے کسی نے کہی ہوتی تو میں سمجھتا کہ اس شخص نے بھی اسی بات کی تقلید کی ہے جو پہلے کہی جا چکی ہے۔ میں نے تم سے پوچھا : اس کے بڑوں میں کوئی بادشاہ بھی گزرا ہے، تم نے کہا : نہیں۔ تو میں نے دل میں کہا : ان کے بزرگوں میں سے کوئی بادشاہ ہوا ہو گا تو کہہ دوں گا کہ وہ شخص اس بہانے اپنے آبا و اجداد کی بادشاہت اور ان کا ملک دوبارہ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ اور میں نے تم سے پوچھا کہ پیغمبری کا دعوی کرنے سے پہلے تم نے کبھی اس کو دروغ گوئی کا الزام لگایا ہے؟ تم نے کہا کہ نہیں۔ تو میں نے سمجھ لیا کہ جو شخص آدمیوں کے ساتھ دروغ گوئی سے بچے وہ اللہ کے بارے میں کیسے جھوٹی بات کہہ سکتا ہے۔ میں نے تم سے پوچھا کہ بڑے لوگ اس کے پیرو ہوتے ہیں یا کمزور آدمی۔ تم نے کہا اس کے پیروکارکمزورلوگہیں۔ تو دراصل یہی لوگ پیغمبروں کے متبعین ہوتے ہیں۔ اور میں نے تم سے پوچھا کہ اس کے ساتھی بڑھ رہے ہیں یا کم ہو رہے ہیں۔ تم
Flag Counter