Maktaba Wahhabi

236 - 277
اس شخص کا خاندان تم لوگوں میں کیسا ہے؟ میں نے کہا :’’وہ تو بڑے اونچے عالی نسب والے ہیں۔‘‘ کہنے لگا: ’’ اس سے پہلے بھی تم لوگوں میں سے کسی نے ایسی بات کہی تھی؟ میں نے کہا:’’ نہیں۔‘‘ کہنے لگا: ’’ اچھا اس کے بڑوں میں کوئی بادشاہ ہوا ہے؟ میں نے کہا:’’ نہیں۔‘‘ پھر اس نے کہا: ’’ بڑے لوگوں نے اس کی پیروی اختیار کی ہے یا کمزوروں نے؟ میں نے کہا :’’نہیں کمزوروں نے۔‘‘ پھر کہنے لگا: ’’اس کے تابعدار روز بڑھتے جاتے ہیں یا کوئی ساتھی پھر بھی جاتا ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔[بلکہ روز بروز بڑھ رہے ہیں] پوچھا:’’ کیا اس نے دعوائے نبوت سے پہلے کبھی کسی بھی موقعہ پر جھوٹ بولا ہے؟ میں نے کہا: نہیں۔ اب ہماری اس سے صلح کی ایک مقررہ مدت ٹھہری ہوئی ہے۔ معلوم نہیں وہ اس میں کیا کرنے والا ہے۔ ابوسفیان کہتے ہیں: میں اس بات کے سوا اور کوئی جھوٹ اس گفتگو میں شامل نہ کر سکا۔ ہرقل نے کہا :’’کیا تمہاری اس سے کبھی لڑائی بھی ہوتی ہے؟ ہم نے کہا کہ: ہاں۔ بولا پھر تمہاری اور اس کی جنگ کا کیا حال ہوتا ہے؟ میں نے کہا: لڑائی ڈول کی طرح ہے، کبھی وہ ہم سے میدان جنگ جیت لیتے ہیں اور کبھی ہم ان سے جیت لیتے ہیں۔ ہرقل نے پوچھا: ’’ وہ تمہیں کس بات کا حکم دیتا ہے؟ میں نے کہا :’’وہ کہتا ہے صرف ایک اللہ ہی کی عبادت کرو، اس کا کسی کو شریک نہ
Flag Counter