Maktaba Wahhabi

ایمان میں زیادتی اور کمی کے اسباب

مؤلف: ڈاکٹر عبد الرزاق بن عبدالمحسن البدر

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: الشیخ عبد الصمد ریالوی

146
اس کے علاوہ اور نصوص بھی اس موضوع پر وارد ہوئی ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے دلوں کو ایمان کے پانی سے سیراب کرے اور ہمیں ظاہری و باطنی فتنوں سے محفوظ رکھے۔ تیسرا سبب بُرے دوستوں کی محفل اور ساتھ کسی شخص کے ایمان اور اخلاق کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ اور ضرر رساں چیز برے ساتھیوں سے بڑھ کر اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔ ان سے میل جول اور دوستی رکھنا نقص و ضعف ایمان کے اسباب میں سے عظیم ترین سبب ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: ((اَلرَّجُلُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہٖ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُکُمْ مَنْ یُّخَالِلُ)) [1] ’’آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے، تو تم میں ہر ایک آدمی یہ دیکھے کہ وہ کس کے ساتھ دوستی لگا رہا ہے۔‘‘ حافظ ابن عبدالبر رحمہ اللہ کہتے ہیں : ’’اس حدیث کا یہ معنی ہے۔و اللہ اعلم۔ کہ آدمی اپنے دوست کے افعال دیکھ کر ان کا عادی ہو جاتا ہے اور دین بھی ایک عادت ہے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ دوستی اس سے لگاؤ جو نیک اور اچھا ہو، کیونکہ بہتری اور خیر بھی ایک عادت ہے۔‘‘ اسی حدیث کے معنی میں عدی بن زید کا یہ شعر ہے:
x
صفحہعنوان
5عرضِ ناشر
7تقریظ
9مقدمہ
15پہلی بحث ایمان میں اضافہ کے اسباب
17پہلا سبب .....علم نافع کا حصول
32باب اوّل :
32قرآن کریم کی قراء ات اور اس میں غور و فکر
47دوسرا باب:
47اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ اور عظیم صفات کے ذریعے سے معرفت حاصل کرنا
57تیسرا باب:
57نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت میں غور و فکر
66چوتھا باب:
66دین اسلام کی خوبیوں میں غور و فکر کرنا
70پانچواں باب:
70امت مسلمہ کے سلف کی سیرت پڑھنا
73دوسرا سبب اللہ عزوجل کی آیاتِ کائناتی میں غور و فکر اور تدبر
83تیسرا سبب نیک اعمال میں محنت اور کوشش کرنا
91زبان کے اعمال:
95اعمالِ جوارح:
100اللہ کی طرف دعوت دینا:
102اہل خیر کی مجالس میں ہم نشینی کرنا:
105دوسری بحث ایمان میں کمی کے اسباب
107تمہید:
111باب اوّل:
111ایمان میں کمی کے داخلی اسباب
111پہلا سبب جہالت، یعنی علم کا نہ ہونا
117دوسرا سبب غفلت، اعراض اور نسیان
117غفلت :
119اللہ تعالیٰ کی آیات سے اعراض:
122تیسرا سبب نافرمانیوں اور گناہوں کا ارتکاب
125گناہوں کی اقسام
125۱۔ ملکیہ گناہ:
125۲۔ شیطانیہ گناہ:
125۳۔ سبعیہ گناہ:
125۴۔ بہیمیہ گناہ:
130چوتھا سبب نفس امارۃ بالسوء
136باب دوم :
136ایمان میں کمی کے خارجی اسباب
136پہلا سبب مسلمانوں کا دشمن شیطان
141دوسرا سبب دُنیا اور اس کے فتنے
146تیسرا سبب بُرے دوستوں کی محفل اور ساتھ
152خاتمہ
153ضمیمہ
153ایمان کی تعیین
Flag Counter