Maktaba Wahhabi

اولیاء حق و باطل

مؤلف: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

ناشر: مکتبہ الفرقان

مترجم: شیخ انصار زبیر محمدی

256
تووہاں ان پر ان کے شیطان اترتے ہیں اور انہیں ہواکے دوش پر اٹھالیتے ہیں اور اس جگہ سے نکال لے جاتے ہیں۔ اگراﷲ کاکوئی ولی وہاں آجائے توشیطانوں کوبھگادے ، پھروہ دھم سے زمیں پرآپڑے ، اس قسم کاواقعہ کئی لوگوں کے ساتھ پیش آچکاہے۔ ان میں سے بعض ایسے ہوتے ہیں جوزندہ یامردہ مخلوق سے حاجتیں مانگتے ہیں ، خواہ وہ مخلوق مسلمان ، نصرانی ، مشرک یاجوکچھ بھی ہو۔ مگروہ سمجھتے ہیں کہ یہ وہی شخص ہے جس سے حاجت مانگی گئی ہے ، یاکوئی فرشتہ اس کے بھیس میں سامنے آگیاہے ، حالانکہ وہ شیطان ہوتا ہے ، جواس لیے گمراہ کرتاہے کہ اﷲ تعالیٰ کے ساتھ اس نے شرک کیا۔ بالکل ایسے ہی جیسے شیاطین بتوں میں داخل ہوکر مشرکین سے باتیں کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض ایسے ہوتے ہیں جن کے یہاں شیطان خاص صورت میں ظاہرہوکر کہتاہے کہ میں خضرہوں ۔گاہے اسے بعض باتوں کی خبردیتاہے ، اور اس کے بعض مقاصد کی تکمیل میں اس کی مدد بھی کرتاہے ، جیساکہ بہتیرے مسلمانوں ، یہودیوں اور نصرانیوں کے ساتھ پیش آچکاہے۔ سر زمین مشرق ومغرب میں بہت سارے کافر ہیں ، جن کاکوئی مرتا ہے تومرنے کے بعد اس کی شکل میں شیطان آتاہے۔ ان کاعقیدہ ہوتاہے کہ یہ وہی مردہ شخص ہے ، وہ قرضے ادا کرتا ، امانتیں واپس کرتااور وہ تمام کام کرتاہے جومیت سے متعلق ہوتے ہیں ، اور اس کی بیوی کے پا س جاتاہے ، پھرواپس ہوجاتا ہے۔ حالانکہ گاہ وہ ہندی کافروں کی طرح میت کوآگ میں جلا چکے ہوتے ہیں ، پھربھی گمان یہ ہوتاہے کہ وہ مرنے کے بعد زندہ ہوگیاہے۔ انہیں لوگوں میں سے مصرکاایک شیخ تھا ، جس نے اپنے خادم کووصیت کرتے ہوئے کہا: میں مرجاؤں توکسی کومجھے غسل دینے کے لیے نہ بلانا ، میں خودآؤں گا ، اور اپنے آپ کوغسل دوں گا۔ جب وہ مرگیاتوخادم نے اسی کی صورت میں ایک شخص کودیکھااسے خیال ہواکہ یہ وہی ہے ، چنانچہ وہ اندرآیا ، اور خودکوغسل دیا ، جب آنے والاغسل دے چکاتووہ غائب ہوگیا۔ حقیقت میں یہ شیطان تھا ، جس نے میت کوگمراہ کیاتھا ، کہ تم مرنے کے بعد آؤ گے اور اپنے
x
صفحہعنوان
9عرضِ ناشر
11تاثرات
13تقدیم
16عرض مترجم
16کتاب کے موضوعات:
17کتاب الفرقان …کا اجمالی تعارف:
18خوارق عادت:
19انسانوں کے ساتھ جنوں کے حالات:
20الفرقان کے مخطوطے اور ترجمے:
21اس کتاب کے ترجمے:
22کچھ اس ترجمہ کے بارے میں:
23الفرقان کابنیادی موضوع:
24شکروسپاس:
26مقدمۃ المحقق
29امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کا ایک مختصر تعارف
30ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی شخصیت:
31ابن تیمیہ رحمہ اللہ کادور:
32بیماری ، وفات اور جنازہ:
35خطبۃ الکتاب
37اﷲ کے اولیاء اور شیطان کے اولیاء میں فرق
45پہلي فصل : اولیاء اﷲ کے اوصاف
47ولایت اور ولی کالغوی واصطلاحی مفہوم:
48افضل ترین اﷲ کے و لی
53کفارومشرکین کادعویٰ اور اس کی تردید
56اصحاب صفہ کے متعلق غلط فہمیاں:
59انصاراور بعض اکابر مہاجرین اصحاب صفہ میں نہ تھے
59اولیاء ، اقطاب اور ابدال کے سلسلہ میں واردتمام حدیثیں صحیح نہیں ہیں:
63تمام آسمانی کتابوں پرایمان لاناضروری ہے:
67جوشخص اﷲ کاذکرنہ کرے وہ شیطان کاولی ہے:
69ذکررحمن کامفہوم:
71دوسري فصل: منافقین کی نشانیاں اور چندجاہلی اعمال
71ایمان ونفاق شخص واحدمیں:
76تیسري فصل: اولیاء اﷲ کے طبقے
83ابرار :
83مقربین:
84انبیاء کی تقسیم اولیاء کے طرزپر:
88چوتھي فصل : امت محمدیہ کی قسمیں اور معتزلہ ومرجئہ کاردّ
90کوئی موحدجہنم میں ہمیشہ نہیں رہے گا:
93پانچویں فصل: ایمان اور کفرکی حقیقت اور مومنین کی ایک دوسرے پرفوقیت
96چھٹي فصل : ایمان مجمل بھی اور مفصل بھی
102ساتویں فصل: ایمان اور تقویٰ ولایت الٰہی کی شرط ہے
106آٹھویں فصل: جائز امورمیں اﷲ کے ولی د وسروں سے ممتاز نہیں ہوتے
107صوفی کی وجہ تسمیہ:
108فضیلت وبرتری کامعیارتقویٰ ہے حسب نسب نہیں:
109فقرکاشرعی مفہوم:
111مہاجرین کی صفت:
114معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چندوصیتیں:
119نویں فصل: معصوم ہوناولایت کے لیے شرط نہیں ہے
122الہام کی صحت کامعیار:
122ولی کوسمجھنے میں لوگوں کی قسمیں:
123عمربن الخطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل میں چنداحادیث:
127صدیق کامرتبہ محدث سے اونچاہے:
128انبیاء کی اطاعت واجب ہے اولیاء کی نہیں:
134کتاب وسنت میں کسی چیزکاثبوت نہ ہوتووہ باطل ہے:
136رسالت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی جامعیت:
140شیطان والوں کی پہچان:
147دسویں فصل: حقیقت اور شریعت
153گیارہویں فصل: انبیاء علیہم السلام کی افضلیت اور خوش بختوں کے مراتب
156سابقین اولین میں سے خلفاء اربعہ افضل ہیں:
156اولیاء کوانبیاء سے افضل کہناصریح گمراہی ہے۔ نبی کامرتبہ گھٹانایہودونصاریٰ کاطریقہ ہے:
159ولایت الٰہی رسولوں کی اتباع پرموقوف ہے:
160ملحداتحادی صوفیاء کاتعلق فلسفہ سے:
163نبوت کی فلسفیانہ تشریح:
166لفظ عقل مسلمانوں اور یوناینوں کی زبان میں:
167فرشتے صوفیوں کی نظرمیں:
168اﷲ تعالیٰ سے براہ راست علم سیکھنے کامدعی گمراہ ہے:
170قرآن وسنت میں جبریل علیہ السلام اور فرشتوں کے اوصاف:
179ابن عربی اور جنید رحمہ اللہ :
180فلاسفہ صوفیوں کی باغیانہ جسارت:
184معصیت کی صحیح تعریف:
192معیت کاتقاضا حلول اور اتحادنہیں ہے:
196بارہویں فصل: دینی اور تکوینی حقائق کا مسئلہ
206قضاء وقدر کی حجت پیش کرنا مشرکین کاطریقہ ہے:
215قضاۃ (جج) کی تین قسمیں:
217خضر علیہ السلام کے ساتھ قصۂ موسیٰ کی حجت پیش کرنا غلط ہے:
218ائمہ کی تقلید نہ واجب ہے نہ حرام:
219تیرہویں فصل: تشریعی اور تکوینی قوانین کا فرق
219تکوینی ارادہ :
219دینی ارادہ (تشریعی امر) :
222امرتکوینی اور أمردینی:
223اذن تکوینی اور اذن دینی:
224قضاء دینی اور قضاء تکوینی کی بات:
227تکوینی اور دینی بعثت:
228ارسال :
230تکوینی اور دینی کلمات:
231کلمات دینیہ:
231اتباع سنت ہی حق و باطل کا میزان ہے:
239رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اور أئمۂ کرام کی کرامات کامقصد:
244کراماتِ تابعین علیہما السلام :
250حالات ایمانی کے برعکس شیطانی حالات والے:
255کرامات اولیاء اور مشابہ احوال شیطانی میں فرق؟
258قبروں کی تعظیم مشرکین اور اہل بدعت کاطریقہ ہے:
262شیطانی مکروفریب کی چند مثالیں:
263الگ ہوکرغاروں اور جنگلوں میں قیام کرنا بدعت ہے:
265خوارق عادت کے باب میں لوگوں کی قسمیں:
266احوال شیطانی کے مقویات:
267تلاوت قرآن اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم :
271خارق عادت کی قسمیں:
274کرامت کی بنیادایمان اور تقویٰ ہے:
277چودھویں فصل: تمام جن وانس کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت عامہ
282جنوں کاسماع:
284انسانوں کے ساتھ جنوں کے حالات:
284شیطانی مکر اپنے دوستوں کے ساتھ ان کے درجہ کے لحاظ سے ہوتاہے:
285شیطان معبودان باطلہ کی شکل میں:
288کتاب کی تحقیق میں درج ذیل مراجع ومصادر سے استفادہ کیاگیاہے
296ضمیمہ اہل تصوف کی کارستانیاں
297مقدمہ
299پہلا باب:
299صوفیانہ افکار کے اہم ترین خطرات
299۱۔مسلمانوں کو قرآن و حدیث سے پھیرنا:
303۲۔ نصوصِ قرآن و حدیث کے لیے باطنی تاویل کا دروازہ کھولنا:
313۳۔ اسلامی عقیدے کی بربادی:
317۴۔ فسق و فجور اور اباحیت کی دعوت:
322صوفیا اور گانے کی حلت:
330دوسرا باب: اہل تصوف سے کس طرح بحث کی جائے؟
331بحث و مباحثہ کے لیے قواعد:
332۱۔ اسلام اور تصوف کے درمیان بنیادی فرق
333۲۔ صوفی عقیدے کے تفصیلی خدو خال
336صوفی شریعت
336عبادت:
336حلال و حرام:
337حکومت و سلطنت اور سیاست:
337تربیت:
337۳۔ صوفی سے بحث کا نقطہ آغاز
Flag Counter