نیزفرمایا:
(وَقَالَ مُوسَى يَا قَوْمِ إِنْ كُنْتُمْ آمَنْتُمْ بِاللَّهِ فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوا إِنْ كُنْتُمْ مُسْلِمِينَ) (یونس:۸۴)
’’اور موسیٰ علیہ السلام نے فرمایا:اے میری قوم !اگر تم اﷲ پرایمان لائے ہو تواسی پربھروسا کرو اگرتم مسلمان ہو۔ ‘‘
جادوگروں نے کہا:
(رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ) (الاعراف :۱۲۶)
’’اے ہمارے رب ! ہمارے اوپرصبرکافیضان فرما اور ہماری حالت اسلام ہی میں موت دے۔ ‘‘
یوسف علیہ السلام نے فرمایا:
(تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ ) (یوسف:۱۰۱)
’’مجھے بحالت اسلام دنیاسے اٹھااور نیک لوگوں کے ساتھ میراساتھ کر۔ ‘‘
ملکۂ سبابلقیس نے کہا:
(َأَسْلَمْتُ مَعَ سُلَيْمَانَ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) (النمل :۴۴)
’’میں سلیمان ( علیہ السلام) کے ساتھ اﷲ رب العٰلمین کی مطیع اور فرمانبردار بنتی ہوں۔ ‘‘
اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:
(يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ أَسْلَمُوا لِلَّذِينَ هَادُوا وَالرَّبَّانِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ) (المائدہ: ۴۴)
’’یہودیوں میں اسی توراۃ کے ساتھ اﷲ تعالیٰ کے ماننے والے انبیاء علیہم السلام اور اہل اﷲ اور علماء فیصلے کرتے تھے۔ ‘‘
حواریوں نے کہا ہے:
|