Maktaba Wahhabi

143 - 336
النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَاهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلَالَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَعَزَّرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَهُ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ)(الأعراف:۱۵۶۔ ۱۵۷) ’’اور میری رحمت تمام اشیاء پرمحیط ہے ، میں ان لوگوں کے لیے وہ رحمت ضرور لکھ دوں گا ، جواﷲ سے ڈرتے ہیں ، اور زکاۃ دیتے ہیں ، اور ہماری آیتوں پرایمان رکھتے ہیں اور جولوگ ایسے رسول نبی امی کااتباع کرتے ہیں جسے وہ اپنے یہاں توراۃ اور انجیل میں لکھاہواپاتے ہیں ، اور جوان کونیک کاموں کاحکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں ، پاکیزہ چیزوں کوان کے لیے حلال کرتے ہیں ، اور گندی چیزوں کوان کے لیے حرام کرتے ہیں ، ان کے بوجھ ان سے اتارتے ہیں ، اور جن پھانسیوں (طوق)میں جکڑے ہوئے تھے ان سے نجات دلاتے ہیں ، توجولوگ اس نبی پرایمان لاتے ہیں اور اس کاساتھ دیتے ہیں ، اس کی مددکرتے ہیں اور جو نور اس کے ساتھ نازل ہوا ہے اس کی اتباع کرتے ہیں وہی لوگ کامیاب ہیں۔ ‘‘ جب یہ شخص ان نجاستوں سے لت پت ہوجوشیطان کوپسندہیں ، یاحماموں اور غلاظت کے ان مقامات پر پڑارہتاہوجوشیطان کی آماجگاہ ہیں۔ یاجن کی خوراک سانپ ، بچھو ، بھڑاور گوشہائے سگ ہوں ، جن کاشمارخبیث اشیاء میں ہو۔ یاپیشاب جیسی ناپاک اور دیگر ناپاک اشیاء پیتاہو ، جنہیں شیطان پسندکرتاہے۔ یا جوغیراﷲ کوپکارتاہو اور مخلوقات کے ذریعہ دادخواہ ہو ، اور انہیں کی جانب رخ کرتاہو۔ یااپنے پیرکی خانقاہ کی جانب رخ کرکے سجدہ کرتاہو ، اور رب العٰلمین کی خالص اطاعت نہ کرتاہو ، یاکتوں یاآگ کے پاس رہتاہو ، یاگھوراور ناپاک مقامات میں پناہ لیتاہو ، یاقبرستان بالخصوص یہودونصاریٰ اور مشرکوں کے قبرستانوں میں
Flag Counter