’’ایک روایت میں سانپ اور بچھوکالفظ آیاہے۔ ‘‘ [1]’’اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کوقتل کرنے کاحکم دیاہے۔ ‘‘ [2]اور فرمایا:’’جس نے کوئی ایساکتاپالاجواسے کھیتی اور دودھ دینے والی چیزوں کی حفاظت کرکے فائدہ نہ پہنچائے تواس کے عمل میں سے ہرروزایک قیراط کم کردیا جاتا ہے۔ ‘‘ [3]نیزفرمایا: (( لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِکَۃُ رُفْقَۃً مَعَہُمْ کَلْبٌ۔))[4]’’ان لوگوں کے ساتھ فرشتے نہیں رہاکرتے جن کے ساتھ کتاہو۔ ‘‘ اور فرمایا:(( اِذَا وَقَعَ الْکَلْبُ فِیَ اِنَائِ اَحَدِکُمْ فَلْیَغْسِلْہُ سَبْعَ مَرَّاتٍ اِحْدَاہُنَّ بِالتُّرَابِ۔))[5]’’جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تواسے سات مرتبہ دھونا چاہئے ، جس میں سے ایک مرتبہ مٹی سے بھی دھویاجائے۔ ‘‘ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا:(وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَالَّذِينَ هُمْ بِآيَاتِنَا يُؤْمِنُونَ (156) الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ