Maktaba Wahhabi

ارکان ایمان ایک تعارف

مؤلف: حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور

سال شائع: 2007

تقدیر کے بارے میں عقیدۂ سلف تقدیر کے بارے میں سلف صالحین رحمہم اللہ کا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کا خالق و مالک ہے، اوراس نے مخلوقات کو پیدا کرنے سے پہلے ہی ان کی تقدیریں مقرر فرمادی تھیں، ان کی موت کے اوقات، ان کا رزق کتنا ہو گا ؟اور کہاں سے ملے گا ؟ اوروہ کونسے اعمال کریں گے؟اور یہ بھی لکھ دیا تھا کہ وہ خوش نصیبی اور بد بختی میں سے کس کو اختیار کریں گے؟سو ہر چیز اس نے واضح طور پر اپنی کتاب ( لوح ِمحفوظ ) میں ضبط ومحفوظ کر رکھی ہے۔لہٰذا جو اللہ تعالیٰ چاہتا ہے وہی ہوتا ہے اور جو نہیں چاہتا وہ نہیں ہوتا، اور جو کچھ ہوچکا ہے، نیز جو کچھ ہونے والا ہے ، اور جو نہیں ہوا اگر ہوتا تو کیسے ہوتا؟ وہ سب کچھ جانتا ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، جسے چاہتا ہے ہدایت سے نوازتا ہے اور جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے، نیز سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کا عقیدہ یہ بھی ہے کہ بندوں کیلئے بھی مشیّت اور قدرت ہے جس کے ذریعے وہ، وہ اعمال سر انجام دیتے ہیں جن کی اللہ تعالیٰ نے ان کو طاقت وہمت عطا کی ہے ، لیکن یہ اعتقاد رکھتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کی مشیّت وچاہت کے بغیر بندوں کی کوئی مشیّت وچاہت نہیں۔اللہ تعالیٰ کافرمان ہے : { وَالَّذِیْنَ جَاہَدُوْا فِیْنَا لَنَہْدِیَنَّہُمْ سُبُلَنَا} (سورۃالعنکبوت: ۶۹) ’’اور وہ لوگ جو ہماری راہ میں کوشش کرتے ہیں ہم انہیں اپنی راہوں کی راہنمائی ضرور کریں گے‘‘۔ اس آیتِ کریمہ سے ثابت ہوا کہ بندوں سے کوشش اور جد وجہد مطلوب ہے ۔ افعال العباد سلف صالحین رحمۃ اللہ علیہم کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی بندوں کا ، اور ان کے افعال کا خالق ہے ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { وَاللّٰهُ خَلَقَکُمْ وَمَا تَعْمَلُوْنَ } (سورۃ الصافات: ۹۶)
x
صفحہعنوان
6حرفے چند
8ایمان کی اہمیت
11ایمان کا مفہوم
12ایمان اور عمل
141اوامر پر عمل
162 نواہی سے اجتناب
17شرک سے اجتناب :
17معاصی سے اجتناب :
18ایمان کے شعبے
20پہلا رکن: ایمان باللّٰہ
20اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا
22اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کے دلائل
32صفاتِ عالیہ کے اثبات کیلئے چند ضروری امور :
34ذاتی اور فعلی صفات کے بارے میں اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ
35دوسرا رکن: ایمان بالملٓائکۃ
35فرشتوں پر ایمان لانا
351 ایمان بالملائکہ کی تعریف:
352 فرشتوں پر ایمان لانے کی کیفیت:
47تیسرا رکن : ایمان بالکتاب
47کتابوں پر ایمان لانا
481 کتابوں پر ایمان لانے کی حقیقت:
482 کتابیں نازل کرنے کی حکمت:
513 کتابوں پر ایمان لانے کی کیفیت:
51آسمانی کتابیں
511 قرآنِ کریم:
532تورات:
543انجیل:
554 زبور :
555حضرت ابراہیم وحضرت موسیٰ علیہم السلام کے صحیفے:
57چوتھا رکن: ایمان بالرسل
57رسولوں پر ایمان لانا
571 حقیقت ِ نبوت:
582 رسولوں کی بعثت میں حکمت:
603 رسولوں کی ذمہ داریاں:
614 تمام انبیاء علیہم السلام کا دین،اسلام ہے:
625 تمام رسول بشر تھے اور انہیں علمِ غیب بھی نہیں تھا:
636 رسولوں کا معصوم ہونا:
647انبیاء ورسل علیہم السلام کی تعداد اور سب سے افضل رسول:
68پانچواں رکن: ایمان بالیوم الآخر
68یومِ آخرت پر ایمان لانا
68روزِ قیامت کے نام:
70(۱) اجمالی ایمان:
71(۲) تفصیلی ایمان:
71قربِ قیامت
72قیامت کب آئے گی ؟
73کائنات کا خاتمہ ۔۔۔صور کا پھونکنا اور کائنات کا بے ہوش ہونا
76صور میں دوبارہ پھونکا جائے گا
77ہر بندہ اپنے آخری عمل پر اٹھایا جائے گا
77حشر کی کیفیت
79لوگوں کو ننگے بدن ، ننگے پاؤں اور غیر مختون حالت میں اٹھایا جائے گا
80اللہ تعالیٰ اپنے بندے سے گفتگو کرے گا اور دونوں کے درمیان کوئی ترجمان نہیں ہو گا
81قیامت کے روز لوگوں کے درمیان قصاص
82حقوق العباد کے بارے میں پوچھ گچھ
83نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض
85میزان برحق ہے
87پل صراط پرسے گذر
89چھٹا رکن: ایمان بالقدر
89تقدیر پر ایمان لانا
94تقدیر کے بارے میں عقیدۂ سلف
94افعال العباد
97بندے پر تقدیر کے متعلق واجبات
100تقدیر کو حجت بناتے ہوئے عمل کو چھوڑنا جائز نہیں
102مسئلہ تقدیر اللہ تعالیٰ کا اپنی مخلوق میں ایک راز ہے
102دنیوی اسباب کا استعمال
Flag Counter