کیا، اور تمہاری زبانیں اور تمہارے رنگ مختلف بنا دئیے ، دانشمندوں کیلئے اس میں بھی یقینا کئی نشانیاں ہیں۔ نیز تمہارا رات اور دن کو سونا اور اس کا فضل تلاش کرنا بھی اس کی نشانیوں میں سے ہے ، جو لوگ غور سے سنتے ہیں ان کیلئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ۔ اور ایک یہ کہ وہ تمہیں بجلی دکھاتا ہے جس سے تم ڈرتے بھی ہو اور امید بھی رکھتے ہو ، اور آسمان سے پانی برساتا ہے جس سے زمین کو اس کے مرنے(بنجر ہوجانے) کے بعد زندہ کر(زرخیز)دیتا ہے ، سمجھنے والوں کیلئے اس میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں ۔ اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ زمین وآسمان اسی کے حکم سے (بلا ستون ) قائم ہیں ، پھر جب وہ تمہیں ایک ہی دفعہ پکارے گا تو تم زمین میںسے نکل کھڑے ہو گے۔ ‘‘3 اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی جانوروں کے پیٹ سے نکلنے والا صاف ، سفید ، خوش رنگ ، پاکیزہ ، مزیدار اور خالص دودھ بھی ہے ، جو محض ایک مشروب ہی نہیں بلکہ انسانی جسم کی نشو ونما کیلئے مکمل غذا کا کام دیتا ہے ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { وَإِنَّ لَکُمْ فِی الْأَنْعَامِ لَعِبْرَۃً نُّسْقِیْکُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِہٖ مِنْ م بَیْنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشَّارِبِیْنَ } (سورۃ النحل:۶۶)’’ اور تمہارے لییٔ چوپایوں میں بھی نشانِ عبرت موجود ہے ، ان کے پیٹوں میں غذا کا فضلہ اور خون موجود ہوتا ہے ، تو ان دونوں چیزوں کے درمیان سے ہم تمہیں خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کیلئے خوشگوار ہوتا ہے ۔‘‘ 4 اسی طرح قدرتِ الٰہی کی ایک بڑی نشانی شہد کی مکھی کے پیٹ سے نکلنے والا لذیذ مشروب ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے لوگوں کیلئے شفا رکھی ہے ، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { وَأَوْحٰی رَبُّکَ إِلَی النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا وَّمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا یَعْرِشُوْنَ علیہم السلام ثُمَّ کُلِیْ مِنْ کُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُکِیْ سُبُلَ رَبِّکِ ذُلُلاً