Maktaba Wahhabi

154 - 315
وہی جو مستوی عرش تھا خدا ہو کر اتر پڑا ہے مدینہ میں مصطفی ہو کر بندگی سے آپ کی ہم کو خداوندی ملی ہے خداوندِ جہاں، بندہ رسول اللہ کا پیر کامل صورت ظِلِّ الٰہ یعنی دید پیر، دید کبریا ’’کامل پیر گو یا ظل الٰہ ہے، ایسے پیر کی زیارت خدا کی زیارت ہے۔‘‘ جھلے لوگ جہاں دے بھلے پھر دے سب سامنے ویکھ کے پیر نوں فیر وی پُچھدے رب ’’وہ لوگ بیوقوف ہیں اور بھٹکے ہوئے ہیں جو پیر کو اپنے سامنے دیکھ کر بھی رب کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔‘‘ مردان خدا، خدا نہ باشند لیکن زخدا، جدا نہ باشند ’’خدا کے بندے خدا تو نہیں ہوتے لیکن خدا سے جدا بھی نہیں ہوتے۔‘‘ اللہ میاں نے اپنا ہند میں نام رکھ لیا خواجۂ غریب نواز اور چاچڑ وانگ مدینہ دسے تے کوٹ مٹھن بیت اللہ ظاہر دے وچ پیر فریدن تے باطن دے وچ اللہ جناب احمد رضا خان بریلوی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میں اللہ تعالیٰ کے حلول کے ساتھ پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلول کو بھی تسلیم کیا ہے۔لکھتے ہیں: ’’حضور پر نُور (رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم)
Flag Counter