Maktaba Wahhabi

259 - 325
عَبْدُ اللّٰہ وَرَسُوْلُہٗ(حاکم‘ابوداؤد) اور حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’ایک شخص مسجد میں میں جمعہ کے دن آیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے مسجد میں خطبہ دے رہے تھے کہ وہ پکار اٹھا ‘یا آنحضرت ‘مال تباہ ہوگئے ‘راستے بند ہوگئے ‘آپ اﷲسے ہماری داد رسی کی دعا فرمائیے۔‘‘آپ نے دونوں ہاتھ اٹھائے اور فرمایا۔ اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا ‘ اللّٰھُمَّ اَغِثْنَا اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا ’’اے اﷲہماری فریاد سن‘ اے اﷲہماری فریاد سن ‘ اے اﷲہماری فریاد سن۔‘‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ واﷲ‘اس وقت تک آسمان میں کوئی بدلی نہ تھی نہ کوئی بدلی کا ٹکڑا ‘اور ہمارے اور سلع کے درمیان کوئی گھر بھی حائل نہ تھا کہ یکایک سلع کے پیچھے سے ایک بدلی ڈھال کی طرح نمودار ہوئی اور جب آسمان کے درمیان آگئی تو پھیل گئی اور برسنے لگی۔واﷲ!پھر تو ہم نے ایک ہفتہ تک سورج ہی نہ دیکھا۔اگلا جمعہ آیا تو وہی شخص اسی دروازہ سے پھر داخل ہوا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے خطبہ دے رہے تھے ‘اس نے کھڑے ہی کھڑے کہنا شروع کیا۔’’یا آنحضرت!مال برباد ہوگئے ‘راستے بند ہوگئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرمائیں کہ اﷲبارش بند فرمادے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھ دعاکے لئے اٹھادئیے اور فرمایا۔ اَللّٰھُمَّ حَوَالَیْنَا وَلَا عَلَیْنَا ‘ اَللّٰھُمَّ عَل الاکَامِ والظِّرَاب وَبُطُوْنِ الْاَوْدِیَۃِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ ’’اے اﷲہم پر نہیں ‘ہمارے آس پاس برسا۔اے اﷲ‘پہاڑوں پر‘ٹیلوں پر اور وادیوں اور درختوں کے اگنے کی جگہوں پر۔‘‘
Flag Counter