Maktaba Wahhabi

227 - 325
تو اللّٰہ اپنے بندے آدم کو شرک کی تعلیم کیسے دے گا؟اور پھر اسی شرک کو وسیلہ کی شکل میں قبول کرکے کس طرح بخش دے گا۔جب کہ اﷲکا خود ارشاد ہے۔ اِنْ تَکْفُرُوْا فَاِنَّ اللّٰہَ غَنَیٌّ عَنْکُمْ وَلَا یَرْضٰی لِعِبَادِہِ الکُفْرَ(الزمر:۷) ’’اور کفر کروگے تو اﷲتم سے بے پرواہ ہے اور وہ اپنے بندوں کے لئے کفر پسند نہیں کرتا۔‘‘ تو جب اﷲاپنے بندوں کے لئے کفر کو پسند نہیں کرتا تو انہیں کفر سکھانا کیسے پسند کرے گا؟سُبْحَان اللّٰہ؟یہ کتنا بڑابہتا ن ہے۔ ۴۔ اور حدیث کا یہ ٹکڑا ’’ولو لا محمد ما خلقتک‘‘ اگر محمد نے ہوتے تو میں تم کو پیدا بھی نہ کرتا۔‘‘ ہم اس جملہ کو کہنے سے اﷲکوپاک وبری سمجھتے ہیں۔حاشاوکلا یہ ہوہی نہیں سکتا کہ یہ اﷲکا فرمایا ہوا جملہ ہو ‘کیونکہ اﷲکا تو ارشاد ہے۔ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنَ ’’میں نے جن وانس کو صرف اس لئے پیداکیا کہ وہ میری بندگی کریں گے۔‘‘ نیز اﷲکا ارشاد ہے۔ اَللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَّمِنْ الْاَرْضِ مِثْلَھُنَّ یَتَنَزَّلُ الْاَمْرُ بَیْنَھُنَّ لِتَعْلَمُوْآ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَییٍٔ قَدِ یْرٌ وَّ اَنَّ اللّٰہَ قَدْ اَحَاطَ ’’اﷲتو ہی ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے اور ویسی ہی زمین۔ان میں(اﷲکے)حکم اترتے ہیں تاکہ تم لوگ جان لو کہ اﷲہر چیز پر قادر ہے اور یہ کہ اﷲاپنے علم سے ہر چیز پر احاطہ
Flag Counter