کے ساتھ عبادت میں کسی اور کو ساتھی نہ قرار دے اور توحیدِ حُب یہ ہے کہ انسان کے قلب میں محبت کی کوئی مقدار بھی باقی نہ رہے بلکہ سب کی سب اس اللہ کے لئے ہی وقف کردے۔درحقیقت محبت اسی کا نام ہے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا درحقیقت اللہ تعالیٰ ہی سے محبت رکھنے کے مترادف ہے۔کیونکہ جب انسان کسی سے محبت رکھے گا تو اگر یہ محبت اللہ کی رضا کے لئے ہوگی تو حقیقت میں اس کا تعلق اللہ تعالیٰ ہی سے ہو گا،اور اگر کسی خاص دنیوی مقصد کے لئے ہو گی تو یہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں نقص پیدا کرے گی اور غیراللہ کی محبت میں اضافہ کا باعث ہو گی۔ اللہ تعالیٰ سے محبت کی صداقت کا پتہ اس سے چلتا ہے کہ محبوب کے نزدیک جو اشیاء ناپسندیدہ ہیں یہ بھی ان کو ناپسندیدہ اور مکروہ سمجھے،اور یہ مکروہ شے کفر ہے۔اس کو اس لئے مکروہ سمجھنا چاہئے کہ اس سے دوزخ میں داخل ہونے کا خطرہ ہے۔محبت کا یہ معیار بہت ہی عظیم اور بلند ہے کیونکہ انسان کی یہ عادت ہے کہ وہ اپنی جان اور اپنی زندگی سے زیادہ کسی چیز سے محبت نہیں رکھتا۔ انسا ن جب اپنی اور اپنی زندگی سے زیادہ اللہ سے محبت رکھے گا تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ اگر اس کے سامنے آگ پیش کی جائے اور کہا جائے کہ اللہ تعالیٰ سے کفر کرو ورنہ تمہیں آگ میں پھینک دیا جائے گا،تو وہ لا محالہ آگ میں گر جانے کو پسند کرے گا لیکن کفر کا مرتکب نہ ہوگا۔یہ ایسی عظیم الشان محبت ہے جو عشاق کے ہاں بھی مفقود ہے،وہ بھی اپنے محبوب سے اس درجہ محبت نہیں رکھتے بلکہ اس قسم کی محبت کی مثال اور نظیر کا ملنا ممکن ہی نہیں ہے۔ یہ ایسی باکمال محبت ہے کہ انسان کے اپنے نفس،اپنے مال اور اپنی اولاد پر بھی اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کے احکام کو مقدم گردانا جاتا ہے۔اس بے مثل اور بے نظیر محبت سے ظاہری اور باطنی طور پر اللہ کے لئے خشوع و خضوع اور تذلل،عظمت و جلال اور اس کی اطاعت و فرمانبرداری انسان کے دل میں سرایت کرجاتی ہے۔مخلوق کی محبت میں اس درجہ کی بلندی کا پایا جانا ممکن نہیں ہے۔اگرچہ اس کا مرتبہ کتنا ہی اونچا کیوں نہ ہو۔ پس جو شخص اس محبت میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے کو شریک بنائے تو وہ اس سے ایسے شرک کا ارتکاب کرے گا جس کی مغفرت نہیں ہو سکتی۔ جو لوگ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں وہ اللہ سے اس قدر محبت رکھتے ہیں کہ مشرکین اپنے شرکاء اور ’’انداد‘‘ سے اتنی محبت بالکل نہیں رکھتے کیونکہ مومنین کی اللہ سے محبت کا مثل اور نظیر مخلوقات کی محبت میں ملنا محال ہے۔جیسا |