Maktaba Wahhabi

3 - 243
عرض ناشر انبیاء علیہم السلام اور مومنین کی جماعت کے ساتھ ہمیشہ سے تین قسم کے لوگ رہے ہیں جن میں راسخ العقیدہ مسلمان ، کافر اور ان دونوں کے درمیان والے یعنی منافقین ۔ تاریخ گواہ ہے کہ اسلام اور صاحب اسلام کو جتنی تکلیفیں کافروں نے پہنچائیں اس سے کہیں زیادہ تکلیفیں منافقین نے پہنچائیں، حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نجی زندگی پر بھی حملہ آور ہوئے۔انہوں نے آپ کے اہل بیت کو شہید کروایا، مسلمانوں کے درمیان جنگیں کروائیں اور مسلمانوں کو ہر لحاظ سے تکلیفیں پہنچائیں۔ کون سا ایسا ظلم ہے جو انہوں نے اسلام اور اس کے ماننے والوں پر نہیں کیا۔ مسلمان آج بھی اسی تیسرے گروہ کی کارستانیوں کا شکار ہیں۔ آج یہ اتنا پھیل چکے ہیں کہ ان کے پاس ملک اور کئی ملکوں کی حکمرانی موجود ہے۔ اگر آج بھی مسلمان اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین کے طریقے پر عمل کر نے لگیں تو منافقین کی سازشوں کا پردہ فاش کر سکتے ہیں۔ لیکن طریقہ وہی اختیار کرنا ہو گا جو ہمارے اسلاف کیا کرتے تھے۔ اسی تیسرے گروہ کے نظریات و عوامل سے بہت سے گمراہ عقائد اور گروہوں نے جنم لیا جن میں روافض اور خوارج سر فہرست ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ بہت پھیلے اور آج ان کا شمار ممکن نہیں۔ یہ گروہ ان حدود سے بھی تجاوز کر گیا جو خالق اور مخلوق کے درمیان قائم تھیں۔ اسلام کی زبان قرآن و حدیث ہے، جو انتہائی قابل فہم ہے ، اسے ناقابل فہم بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام خیر کے سوا کچھ نہیں ہے، اس میں شر کو ملانے کی کوشش کی جارہی ہے ، کتنے ہی شر، خوابوں، مراقبوں اور صوفیانہ ریاضتوں کے ذریعے مسلمانوں میں پھیلائے جارہے ہیں۔ اس کتاب میں بہت سے گمراہ کن عقائد اور مسائل کی نشان دہی کتاب و سنت کے دلائل کی روشنی میں کی گئی ہے۔کسی بھی ایسی چیز سے گریز کیا گیا ہے جو کتاب وسنت سے باہر
Flag Counter