اس پر وصیت کو فرض کیاگیا ہے۔
یہ آیت’’ كُتِبَ عَلَيْكُمْ إِذَا حَضَرَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ ...‘‘ ’’ يُوصِيكُمُ اللّٰهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ...‘‘ [1]سے منسوخ ہے۔
2۔ یہ آیت’’ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ‘‘[2] سورۃ البقرۃ کی اس آیت’’ أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَائِكُمْ...‘‘[3] سے منسوخ ہے۔
3۔ یہ آیت’’ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ... ‘‘ [4]سورۃ البقرۃ کی ہی اس آیت ’’ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ... ‘‘ [5]سے منسوخ ہے
4۔ یہ آیت ’’ يَسْأَلُونَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِيهِ قُلْ قِتَالٌ فِيهِ كَبِيرٌ... ‘‘[6] سورۂ توبہ کی اس آیت’’وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِينَ كَافَّةً... ‘‘[7] سے منسوخ ہے۔
5۔ یہ آیت ’’ وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا وَصِيَّةً لِأَزْوَاجِهِمْ مَتَاعًا إِلَى الْحَوْلِ غَيْرَ إِخْرَاجٍ... ‘‘[8] سورۂ بقرہ کی اس آیت’’ وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا...‘‘[9] سے منسوخ ہے۔
6۔ یہ آیت ’’ وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ...‘‘[10] سورۂ انفال کی اس آیت ’’ وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ فِي كِتَابِ اللّٰهِ ...‘‘[11] سے منسوخ ہے۔
|