Maktaba Wahhabi

121 - 140
ہر روز وہ کسی شان(کام)میں ہوتا ہے۔ چنانچہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہر روز کسی کی مغفرت فرماتا ہے‘ کسی کی پریشانی دور کرتا ہے‘ کچھ لوگوں کو بلند کرتا ہے اور کچھ لوگوں کو پست کرتا ہے،[1] اس یومی تقدیر کا مفہوم یہ ہے کہ جن چیزوں کا پہلے فیصلہ ہوچکا ہے انہیں اپنے اپنے متعینہ وقت پر لے جایا جاتاہے۔چنانچہ یہ یومی تقدیر برسی تقدیر کی تفصیل ہے‘ اور برسی تقدیر عمری تقدیرکی تفصیل ہے‘ جو شکم مادر کے اندر بچہ میں روح پھونکنے کے وقت طے ہوتی ہے، اور عمری تقدیر اُس پہلی عمری تقدیر(میثاق)کی تفصیل ہے جو عہد و پیمان کے دن طے ہوئی ہے، اور تقدیر میثاق اُس تقدیر عمومی کی تفصیل ہے جسے قلم نے لوح محفوظ میں ضبط وتحریر کررکھاہے۔[2] سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں جن قلمہائے تقدیر کا ثبوت ہے وہ چار ہیں : ۱- پہلا قلم: جو تمام مخلوقات کو شامل ہے۔
Flag Counter