تعالیٰ نے گنجائش دی ہے۔ انہیں ایک قول لینے کا مکلف بنا کر تنگی نہیں دی کہ وہ تمام مجتہدین میں سے ایک کا قول اختیار کریں خواہ وہ درست ہو یا غلط۔ نہیں، بلکہ یہ تو اللہ کی رحمت ہے۔ (۴)… بلاشبہ اجماع حجت ہے اور یہ درج ذیل ۴ متفقہ دلائل میں سے ایک ہیں: (۱) قرآن (۲) سنت (۳) اجماع: اصول بھی امت مسلمہ میں اتفاقی ہے۔ (۴) قیاس: اس کے بارے میں اختلاف ہے۔ جمہور اہل علم اس کے قائل ہیں اور بعض علماء مثلاً اہل ظاہر اس کے مخالف ہیں۔ اس کے علاوہ بھی کچھ اصولوں کے بارے میں اختلاف ہے جن کا محل اصول فقہ کی کتابیں ہیں۔ لیکن پہلے تین اصول اتفاقی ہیں۔ یعنی قرآن، حدیث اور اجماع۔ ****** نَسْأَلُ اللّٰہَ أَنْ یَعْصِمَنَا مِنَ الْبِدَعِ وَالْفِتْنَۃِ، وَأَنْ یُبْقِیَنَا عَلَی الْإِسْلَامِ وَالسُّنَّۃِ، وَأَنْ یَّجْعَلَنَا مِمَّنْ یَّتَّبِعُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي للّٰه عليه وسلم فِی الْحَیَاۃِ، وَیَحْشُرَنَا فِیْ زُمْرَتِہِ بَعْدَ الْمَمَاتِ بِرَحْمَتِہِ وَفَضْلِہِ۔ (آمین) وَہٰذَا اٰخِرُ الْمُعْتَقَدِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَحْدَہُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلَی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّآلِہِ وَصَحْبِہِ وَسَلّمَ تَسْلِیْمًا۔ (۱) ترجمہ…: ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں فتنے اور بدعات سے محفوظ رکھے۔ اسلام و سنت پر ہمیں باقی رکھے اور ہمیں ان لوگوں میں سے بنادے جو زندگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہیں۔ ہمیں موت کے بعد اپنی رحمت اور اپنے فضل سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جماعت میں اُٹھا لے۔ یہاں عقیدے کا اختتام ہوا۔ تمام تعریفیں تنہا ایک اللہ کے لیے ہیں اور رحمت ہو ہمارے سردار محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پر اور بے حساب سلامتی ہو سب پر۔ تشریح…: (۱) اللہ تعالیٰ مصنف رحمہ اللہ کو جزائے خیر دے کہ اس نے یہ عقیدہ طیبہ پیش کیا، |
Book Name | شرح لمعۃ الاعتقاد دائمی عقیدہ |
Writer | امام ابو محمد عبد اللہ بن احمد بن محمد ابن قدامہ |
Publisher | مکتبہ الفرقان |
Publish Year | |
Translator | ابو یحیٰی محمد زکریا زاہد |
Volume | |
Number of Pages | 440 |
Introduction |